آج بروز اتوار نا شک ضلع کا نگریس کمیٹی پر ایک تقریب میں یوتھ کانگریس کے ریاستی لیڈران کی ۔موجودگی میں مالیگاؤں شہر کی مشہور نوجوان شخصیت عبد الرحمن سپنا کو مالیگاؤں شہر یوتھ کانگریسی کی صدارت کا عہدہ تفویض کیا گیا یہ عہدہ بوتھ کانگریس کے ریاستی سیکریٹری ادوے بھاؤ اور احسان احمد خان کے ہاتھوں دیا گیا اس موقع پر ناسک ضلع صدر جلیش ہوکڑے سمیت رتن دیورے نشار دیورت کر مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے ترجمان زین العابدین پٹھان صاحب مالیگاؤں کانگریس سچیو عبد الغفار شیخ بھی مو جو رھے۔ یاد رہے کہ مالیگاؤں کے زینو پٹھان اورسکریٹری عبد الغفار شیخ کی کوششوں سے اعجاز بیگ کی سرپرستی میں کانگریس پارٹی کا دائرہ دن بہ دن وسیع ہوتا جا رہا ہے اور گذشتہ قیادت کے برعکسی شہر کا نگریسی کی نئی قیادت سماج کے ہر طبقے اور ذات سماج اور ہر برادری سے افراد کا انتخاب کرکے ان میں عہدوں کی تقسیم کی جارہی ہے۔
عبد الرحمن سپنا گرو وار وارڈ کی عوام میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہے اب انہیں شہری سطح پر کانگریس پارٹی کے بینر تلے کام کرنے کا موقع ملے گا اعجاز بیگ صاحب کی قیادت میں متحرک سیاست میں ان سے عوامی خدمت کے بہترین امکانات ہیں
اعجاز بیگ اور عبد الرحمن سینا نے نو جوانوں سے گزارش کی کہ
یوتھ کانگریس کی تعمیری سیاست کا حصہ بنیں کانگریس کمیٹی کی اس تقریب میں دیگر افراد کے ساتھ ساتھ طیب بھائی ، صابر 570 علیم خان، عادل پٹھان ، سکندر قریشی، مختار ٹھیکیدار، ابو بکر چودھری، ملک پہلوان کے علاوہ دیگر سرکردہ افراد موجو دتھے ۔