وارڈ نمبر ۱۴؍ رونق آبادکے سامنےپبلک سنڈاس کے اطراف میں مین روڈ سے لگ کر جابجا کچروں کا انبار لگا رہتاہے۔اوررونق آباد ، عباس نگرودیگر علاقوںکے لوگ اپنے گھروں کے کچرے بے ترتیب اندا ز میں لاکر یہاں پھینک جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہروقت تعفّن اٹھتا رہتاہے اورپبلک سنڈاس میں آنےجانے والی عورتوں اور مردوں کوبے حد تک تکالیف کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔ اسی کے ساتھ اِس روڈ سے اسکولی بچوں اور روڈ سے گزرنے والے مختلف محلوں کے راہ گیر وںکوبھی بے حد تکالیف کا سامنا رہتاہے ۔اسکے علاوہ یہاں پر بڑی بڑی گاڑیاں بھی دن بھر کھڑی رہتی ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگ اِدھر اُدھر کچروں کوڈال کر چلے جاتے ہیں۔ لہٰذا ان علاقوں کی عوام سے گذارش ہے کہ یہاں کچرا ایک سائیڈ بالکل کنارے لے جاکر ڈالیں۔ اور یہاں کھڑی رہنے والی گاڑیاں کہیں اور کھڑی کی جائے۔ چونکہ پہلے ہی جگہ تنگ رہتی ہے اُس میں کچرےپھینکے جاتے ہیں جس کی وجہ سے صفائی کرمچاریوں کو صفائی میں دقت ہوتی ہے ۔ ساتھ ہی کارپوریشن کے محکمہ صفائی اور واٹر گریس کے ذمہ داران سے گذارش کی جاتی ہے کہ یہاں پر کچرے کابڑا ڈِبّہ رکھاجائے جس میں عوام کچرا لاکر ڈال سکے۔ اور اُسے روزانہ اٹھانے کافوری انتظام کیاجائے۔تاکہ آس پاس رہنے والی عوام اور اسکول کے بچے بیماریوں کا شکار ہونے سےبچے رہیں۔صفائی آدھا ایمان ہےہم بھی صاف رہیں اپنے اطراف میں بھی صفائی کاخیال رکھیںاور صحت مند رہیں اس طرح کی گذارش مولانا احمد بن عبدالعزیز نے یہاں کی عوام سے کی ہے ۔
پبلک سنڈاس کے اطراف میں اِدھر اُدھرکچرا نہ پھینکیں
نومبر 20, 2023