*اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن ضلع ناشک کے زیر اہتمام مالیگاؤں میں بے شمار سماجی، فلاحی کام کاج جاری ہے، اس سلسلے میں فاؤنڈیشن کے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں شہر عزیز کے ان مخلص شوشل ورکرس کو فاؤنڈیشن میں شامل کرنے کے مقصد سے 17 نومبر بروز جمعہ بعد نماز عصر فاؤنڈیشن کی پہلی آفس (جونا آگرہ روڈ جعفر نگر ) میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا*
*پروگرام میں ضلعی صدر جنید سہارا صاحب نے مختلف مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے نوجوان طبقہ کا خرافات کی جانب قدم بڑھانا یہ ہمارے شہر کے لئے باعث شرم ہے،ایسے حالات میں ہم عوام کے اچھے کام کرنے کے لیے شہر کے تمام سماج، ہر طبقہ کے لوگوں کے کام کے لئے ہم فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کھڑے ہیں*
*انھوں نے مزید کہا کہ فاؤنڈیشن کے تمام اراکین کو سرکاری طور پر ہم فائدہ دلانے کی کوشش کریں گے*
*اس پروگرام میں مالیگاؤں کے معروف سماجی خدمت گار عزیز ریاض صاحب کی قابلیت کے پیش نظر ضلعی سکریٹری کا عہدہ دیا گیا، شہر سکریٹری کا عہدہ جنید خان صاحب کو دیا گیا وہیں پر میت کو غسل دینے و دیگر سماجی خدمات انجام دینے والے نسیم قدسی، ندیم جی آر ،شوشل ورکر اشفاق ستارہ، سلیم محمّد یوسف، راشد انجم صاحبان کو جنید سہارا اور واحد صاحب کے ہاتھوں بلاک صدر کے عہدے کا لیٹر دیا گیا*