مالیگاؤں : 22 (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر میں کارپوریشن کی عوام دشمن پالیسی کے خلاف آصف شیخ کی قیادت میں راشٹروادی کانگریس پارٹی مسلسل عوام کو بیدار کررہی ہے اور آج اس سلسلے میں آصف شیخ نے گھر پٹی کے تعلق سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے ماضی میں کمشنر سے مطالبہ کیا تھا کہ شہریان کو گھر پٹی تقسیم کرنے اور وصول کرنے کے تعلق سے کارپوریشن سختی نہ کریں ۔آصف شیخ نے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ پر بھاگ ایک کیمپ سمکسیر و اضافی مالیگاؤں میں بھی تقسیم کی جائے وہاں کیوں تقسیم نہیں کی گئی؟ آصف شیخ نے کہا کہ صرف مالیگاؤں سینٹرل کی عوام کیساتھ بھید بھاؤ کی بنیاد پر سوتیلا سلوک نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ شہر میں برسوں پرانے مکانات و تعمیرات ہیں انہیں پرانی گھر پٹی لگائی جائے ۔اس مطالبہ پر کمشنر نے آصف شیخ کو یقین دلایا تھا کہ ہم پرانے تعمیرات و مکان پر پرانی گھر پٹی وصول کریں گے اور نئے مکانات و نئی تعمیر پر نئی شرح سے گھر پٹی وصول کی جائے گی اور ندی کے اس پار پربھاگ ایک کے تمام علاقوں میں بھی گھر پٹی تقسیم کی جائے گی لیکن کمشنر نے بعد میں وعدہ خلافی کرتے ہوئے شہریان کو گھر پٹی تقیسم کرتے ہوئے پرانے اور نئے مکانات پر نئی شرح سے گھر پٹی عائد کرتے ہوئے تقسیم کرنا شروع کردی ۔اس ضمن میں عوام نے آصف شیخ رشید کو شکایت کی کہ مالیگاؤں کارپوریشن کی جانب سے شہر میں نئی اور پرانی شرح سے گھر پٹی تقسیم کی جارہی ہیں اور وصولی کیلئے سختی بھی کی جارہی ہیں ۔اس تعلق سے آصف شیخ نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام گھر پٹی نہ بھریں اور اگر کارپوریشن کے ملازمین آپکے دروازے پر آئیں تو ہم سے رابطہ کریں ۔آصف شیخ نے مزید کہا کہ پربھاگ ایک میں گھر پٹی تقسیم نہیں کی گئی بلکہ سینٹرل اسمبلی حلقہ میں گھر پٹی تقسیم کی جارہی ہیں اور سختی سے نئے ٹیکس سے وصول کرنے کی کوشش جاری ہے ۔ہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہمیں پرانی شرح سے گھر پٹی دی جائے ۔نئی شرح سے گھر پٹی قطعی قبول نہیں کی جائے گی ۔آصف شیخ نے کہا کہ عوامی ٹیکس سے کارپوریشن خزانے کو لوٹنے کی سازش کی جارہی ہیں ۔مالیگاؤں کارپوریشن کو کنگال کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں ۔آصف شیخ نے کمشنر پر الزام لگایا ہے کہ سیاسی ملی بھگت سے کنٹریکٹر کے ساتھ مل کر عوامی خزانے کو برباد کررہے ہیں ۔اس لئے عوام کارپوریشن کو ٹیکس ادا نہ کریں ۔آصف شیخ نے کہا کہ کچھ سیاسی پارٹیوں کے لوگ کمشنر کے دو پانچ کروڑ روپے کے فنڈ پر خوش ہوکر شہر کو لوٹنے والوں کو سپورٹ کررہے ہیں ایسے سیاسی مکاروں سے ہوشیار رہیں اور کمشنر کی دورخی پالیسی سے باخبر رہیں اور گھر پٹی (ٹیکس) کو ادا نہ کریں ۔
گھر پٹی پر بھید بھاؤ نہیں چلے گا، نیا ٹیکس قابل قبول نہیں، عوام گھر پٹی نہ بھریں
نومبر 23, 2023