مالیگاؤں (پریس ریلیز) تین دسمبر عالمی یوم معذور جو پوری دنیا میں نہایت اہتمام کے ساتھ منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا خاص مقصد معذوروں کے درپیش مسائل اور اس کے حل کے لیے کوشش کی جائے اور سماج میں ان افراد کی افادیت پر زور ڈالا جائے ۔
مگر اس کے برعکس مالیگاؤں سول ہسپتال کا شہر کے معذوروں کے ساتھ مسلسل ظالمانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے معذوروں کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ بنانے کے لیے بے حد تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مالیگاؤں کے معذوروں کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ بنانے میں کچھ مخصوص رپورٹ کے لیے ناسک بھیجا جاتا ہے جو معذوروں کے لئے بے حد تکلیف بھرا سفر ہوتا ہے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے دیویانگ سوسائٹی اس سال دھرنے کا اعلان کی ہے جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں ۔
شہر مالیگاؤں کے تمام معذوروں سے گزارش ہے کہ ٣ دسمبر بروز اتوار کو صبح نو بجے جونا فاران ہاسپٹل بڑی مکہ مسجد کے سامنے دیویانگ سوسائٹی کی رابطہ آفس پر جمع ہونا ہے وہاں سے ریلی نکالی جائے گی جو شہر کی اہم شاہراہوں سے ہوتی ہوئی سول ہسپتال پہنچے گی ۔
لہٰذا شہر مالیگاؤں کے تمام معذوروں سے گزارش ہے کہ ٣ دسمبر بروز اتوار کو صبح نو بجے دیویانگ سوسائٹی کی رابطہ آفس پر جمع ہو کر ریلی اور دھرنے کو کامیاب بنائیں ۔