خادم التدریس والافتاء
الجامعۃ القادریہ نجم العلوم مالیگاؤں
کتاب کی اہمیت ہماری زندگیوں میں بہت زیادہ ہے۔ یہ کتاب ہی ہے جو ہمیں برے بھلے میں تفریق کرنا سکھاتی ہے۔اسی نے ہمیں شعور بخشا۔ آگہی دی..
کتاب پڑھنے سے انسان کو علم و آگہی تو ملتی ہی ہے بلکہ ایک سکون اور طمانیت کا احساس بھی ہوتا ہے۔ اگر میں اپنی بات کروں تو مجھے کتاب پڑھ کر جو سکون ملتا ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتا ۔ کتاب انسانی زندگی پر مختلف اثرات ڈالتی ہے۔ ہر انسان دوسرے سے مختلف سوچتا ہے اور اس کی نفسیات بھی دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔ کتاب کا اثر بھی ہر شخص پر دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔ کچھ لوگ اگر کسی ایک کتاب کو پڑھ کر ایک تاثر لیتے ہیں تو کچھ لوگ بالکل اس کے متضاد سوچتے ہیں لیکن کتاب کا کام ہر شخص کی زندگی میں کچھ نہ کچھ تبدیلی لانا ہوتا ہے۔تنہائی کا سب سے اچھا ساتھی کتاب ہے... اور تنہائی کا یہ ساتھ گناہ سے بھی بچاتا ہے....
عصر حاضر کے افراد پر بے حد افسوس ہوتا ہے جنھوں نےکتاب کے استعمال کو انتہائی کم کر دیا ہے ۔ کتاب کی جگہ نئی ٹیکنالوجی نے لے لی ہے ۔ آج کے بچوں کے ہاتھ میں جدید ٹیکنالوجی ہے جس کی وجہ سے وہ کتاب اور کتب بینی سے دور ہو گئے ہیں ۔ بہت سے لوگ کتاب کو کمپیوٹر پر، ٹیبلٹ پر ڈاؤن لوڈ کر لیتے ہیں یاآجکل کتاب(ebook) کو سننے کا بھی ایک فیشن بن گیا ہے۔ لیکن جو مزہ کتاب کو ہاتھ میں لے کر پڑھنے میں آتا ہے وہ اس ٹیکنالوجی میں کہاں ۔بہرحال کسی بھی طریقے سے پڑھیں کتاب لیکن پڑھیں ضرور۔۔
ایک تویہ کہ والدین چھوٹی عمر سے بچے کو کتاب کا تحفہ دینے کی عادت ڈالیں۔
گھر میں ہر عنوان سے ایک دو کتاب ہونی ہی چاہیے.. مثلاً حلال وحرام ،جائز و ناجائز ، حالات انبیاء ومرسلین، ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ،اصحاب رسول و اؤلیائے امت وعلمائے امت کے حسین کارنامے، مجاہدین اسلام کے بہادری کے واقعات اور پاکباز خواتین کے پاکیزہ کردار وغیرہ
یقینا اگر تقریر سے، افہام و تفہیم اور مشورے سے کسی کی اصلاح نہیں ہوئی تو ان کتب سے ضرور ہو جائے گی ان شاء اللہ
ایک مسلمان کے لیے علم دین وشرع کی معلومات کا ہونا فرض ہے.... اکتیس سال سے ممبی کی سرزمین پر عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کا عالمی اجتماع منعقد ہو رہا ہے الحمد للہ ہر سال کئی اہم موضوعات پر کتب منظر عام پر آتی ہے... جس سے ہر خاص وعام مکمل فیض پاتاہے...ہر سال اصلاح عقائد و اعمال کے موضوع پر کتابوں کو شائع کر کے لوگوں کے ذہنوں کو دینی بنانے اور قلوب کو محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نور سے جگمگانے کی بھر پور کوشش کی جاتی رہتی ہے. اب تک مختلف موضوعات پر درجنوں کتابیں اردو، ہندی، گجراتی، انگلش میں منظر عام پر آچکی ہیں. جن کو پڑھنے کے بعد گناہوں سے نفرت اور آقائے کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت پیدا ہوتی ہےآج کے دور میں دینی کتابوں کو لوگوں تک پہنچا کر ان کی دنیا و آخرت سنوارنا بڑا نیک کام ہے.. اور ہر سال عالمی اجتماع میں بالخصوص اور سال بھر بالعموم سنی دعوت اسلامی کے ذریعے کیا جاتا رہتا ہے. اس سال بھی الحمد للہ امیر سنی دعوت اسلامی مولانا محمد شاکر علی نوری صاحب کی چھ تصانیف کا اجرا 1،2،3 دسمبر کو وادئ نور آزاد میدان میں عمل میں آئے گا.. کتب کے عناوین سے اس کی ضرورت وحساسیت اور اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے.... (1) نرمی اختیار کریں... (2) رزق میں برکت اور تنگی کے اسباب (3) داعیان دین کے اوصاف (4) ارباب علم کون؟؟؟ (5) دور حاضر میں دعوت دین کے طریقے..
(6) حضور صلی اللہ علیہ وسلم میدان محشر میں کہاں ملیں گے....؟؟
مذکورہ بالا کتب ہر داعی دین ومبلغ کے لیے یقینا مشعل راہ ثابت ہو گی......اجتماع میں خریدیں دوست احباب کو تحفتاً ضرور پیش کریں... اور فروغ دین وعلم میں شامل رہیں... بارگاہ رب سے اس کی بھی برکتیں ملے گی... ان شاء اللہ
الحمدللہ قلیل وقت میں تحریک کے پلیٹ فارم سے کثیر کارہائے نمایاں مدارس، مساجد، جامعات، حرا انگلش میڈیم اسکول، جامعات نسواں، اور اشاعت قرآن و کنزالایمان وکتب وغیرہا کی شکل میں تادم تحریر جاری وساری ہے ماہ نامہ سنی دعوتِ اسلامی رسالہ بھی برابر شائع ہوتا رہتا ہے.... دعا ہے اللہ دوام عطاء فرمائے..مزید امید ہے کہ مذکورہ بالا کتب و دیگر کتب گھر گھر علم وعمل کے فروغ اور لوگوں کی پریشانیوں کے حل کا سبب بنے گی.. آمین ثم آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ و سلم
تمام کتب ممبی اجتماع گاہ میں مکتبہ طیبہ سے حاصل کریں...