مالیگاؤں ( پریس ریلیز ) شہر کے معروف ادارے خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول عبدالمطلب کیمپس CBSE میں یوم آئین کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں اسکول کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر آئین کے بانیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کا اعتراف کرنے کے لیے یوم دستور منایا گیا۔ جبکہ اس دوران طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے آئین کی تمہید پڑھتے ہوئے آئین ہند کا احترام اور تحفظ کرنے کا عزم کیا۔
بعدازاں اسکول کی ایس ایس ٹی کی معلمہ آفرین دیشمکھ نے طلباء کو دستور کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کے دستور کا موازنہ کریں تو ہمارے ملک کا دستور بہت اعلیٰ ہے۔ اس کی تمہید میں بتایا گیا ہے کہ یہ دستور انسانی اقدار کی تحفظ کرتا ہے۔ ہمارا دستور ہمیں جینے، بولنے، اپنے مذہب کے مطابق زندگی بسر کرنے اور اس پر عمل کرنے اور اس کی طرف عوام کو دعوت دینے کی آزادی دیتا ہے۔اس درمیان معلمہ صائمہ شیخ نے دستور کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں دستور کو سمجھنا بہت ضروری ہے، ایسے پروگرامات طلباء کے لئے مفید ثابت ہوتے ہیں۔ وہیں پرنسپل سید ظہیر نے مساوات سے متعلق اظہار خیال کیا۔