▪️ *شکر خالق کس طرح سے ہو ادا؟*
▪️ *اک زباں اور نعمتیں بے انتہاء*
* بفضلہ سبحانہٗ وتعالٰی! مورخہ ٢١؍ ٢٢؍ اور ٢٣؍ نومبر ٢٠٢٣ء بروز منگل، بدھ اور جمعرات کو جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کے زیر اہتمام ہونے والے کل ہند مسابقۂ حفظ قرآن کریم و حفظ حدیث و تفسیر قرآن کریم کے سلیکشن کے لیے جامعہ اسلامیہ ریاض العلوم انوا بھوکردن ضلع جالنہ میں ایک ریاستی لیول کا مسابقہ منعقد کیا گیا، جس میں ریاست بھر سے سیکڑوں طلبہ نے شرکت فرمائی، اور بڑی ہی خوشی و مسرت کا مقام ہے کہ ہمارے اپنے مدرسۂ دعوۃ الحق کے شعبہ عالمیت سے بھی تین طلبہ نے ہونے والے مسابقہ کی تینوں فروعات میں شرکت فرما کر فرع اول حفظ قرآن کریم میں حافظ خالد سیف اللہ ابن حافظ عابد ملی (متعلم عربی اول) نے چہارم نمبر سے، اسی طرح فرع دوم تفسیر قرآن کریم میں حافظ عبدالرحمن ابن حافظ محمد ساجد اشاعتی نے دوم نمبر سے جبکہ فرع ثالث حفظ حدیث میں حافظ محمد حذیفہ ابن حافظ محمد ساجد اشاعتی نے پنجم نمبر سے کامیابی حاصل کر تینوں طلبہ کل ہند مسابقہ میں شرکت کے مجاز ہوئے۔*
* واضح رہے کہ اس سے قبل 2003 میں جب تیسرا کل ہند مسابقہ منعقد ہوا تھا اس وقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے نمبر لایا تھا تب سے اب تک مالیگاؤں کا کسی بھی فرع میں نمبر نہیں آسکا لیکن اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے اس مرتبہ چھ مسابقات کے بعد اب جب کہ دسواں مسابقۂ کل ہند منعقد ہوا تو مالیگاؤں کا نمبر آیا ہے، اور ایک نہیں بلکہ تینوں فروقات میں مدرسۂ دعوۃ الحق کے ہونہار، خوش نصیب اور نیک بخت طلبہ نے تینوں فروعات میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرکے کل ہند مسابقہ میں شرکت کے مجاز ہوئے۔ الحمد للہ*
*نکلیں گے تیرے گھر سے بھی خوشبو کے قافلے*
*آنگن میں اِک گلاب کا پودا لگا کے دیکھ*
*اس عظیم کامیابی و کامرانی پر ہم ادارے کے بانی وناظم ”حافظ محمد ساجد صاحب اشاعتی زید مجدہم“ دونوں طلباء عظام، ادارے کے تمام ہی نگراں، صدر المدرسین، معلمین، اراکین اور طلباء وطالبات کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اللہ رب العزت سے دست بہ دست دعاگو ہیں کہ اللہ پاک اسی طرح مدرسہ کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقیات سے مالا مال فرمائے، ہمیشہ کامیابیوں سے نوازنے کے فیصلے فرمائے، مدرسہ کی نظر بد سے حفاظت فرمائے، مدرسہ کے دامن میں ایسے پھولوں کو سجائے جن کی مہک اور تازگی کبھی پھیکی نہ ہوسکے۔ مدرسہ کو سدا ایسے چراغوں سے جگمگاتا رکھے جن کی روشنی کبھی ماند نہ پڑے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین!*
*یہی وہ تابندگانِ دعوۃ الحق ہیں جو اپنی قدرِ محنت سے*