26 نومبر 2023 بروز اتوار کو مہاراشٹر کے کولہاپور سے 20 نومبر 2023 کو آئٹک یونین و بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے نکلنے والی مہا سنگھرش یاترا(ریلی) پورے مہاراشٹر کے مختلف اضلاع و شہر میں ہوتے ہوۓ۔ 18 دسمبر 2023 کو ناگپور شہر پہنچے گی۔
26 نومبر 2023 بروز اتوار کو شام 5 بجے مہا سنگھرش یاترا(ریلی) مالیگاؤں شہر مہاتما گاندھی پتلے پر پہنچے گی۔ مہاتما گاندھی پتلے پر شہر بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی، آئٹک یونین و مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے مہا سنگھرش یاترا کا استقبال کیا جاۓ گا۔
شام 6 بجے اسکس لابریری ہال میں جلسہ عام منعقد کیا گیا ہے۔ اس جلسہعام میں مہاراشٹر حکومت و مرکز کی مہدی سرکار کی عوام دشمن پالیسیوں کا پردہ فاش کیا جائے گا۔ شہر بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی، آئٹک یونین اور مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی کے تمام ہی ورکروں ہمدردوں اور عوام سے اپیل کی جاتی ہیکہ بھاجپا ہٹاؤ دیش بچاؤ کے عنوان سے نکلنے والی اس مہا سنگھرش یاترا کے جلسہ عام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے اپنی بیداری کا ثبوت دیں۔