مالیگاؤں شہر ایکتا تعلیم سنگھ کے زیر اہتمام کشتیوں کا شاندار دنگل منعقد کیا گیا ہے جسمیں مقامی واطراف کے شہروں کے مشہور پہلوانوں کے درمیان کشتی کا مقابلہ ہوگا وہیں مہاراشٹر چمپئن اظہر پہلوان بمقابلہ مہاراشٹر چمپئن روہیت پہلوان اور ناسک ضلع کیسری سیف پنجابی بمقابلہ راہول پسارے قابل ذکر ہیں یہ دنگل یکم دسمبر بروز جمعہ شام چار بجے سے عزیز کلو اسٹیڈیم مالیگاؤں میں ہوگا مبین پہلوان نے شائقین سے شرکت کی اپیل کی ہے حفظان صحت کے لیے اس طرح کے پروگرام ہونا چاہئے تاکہ نئی نسل منشیات بری کے سے پاک اور صحت مند ہو سکے شہریوں سرپرستوں کو کھیل کود صحت تندرستی سے متعلق بیدار رہنے کی ضرورت ہے
کشتیوں کا جنگی دنگل
نومبر 23, 2023