بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی و آئٹک یونین کی جانب سے کولہاپور سے نکلنے والی مہا سنگھرش یاترا 26 نومبر 2023بروز اتوار کو شام 6 بجے مالیگاؤں شہر مہاتما گاندھی پتلے پر پہنچی۔ مہاتما گاندھی پتلے پر شہر بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی، مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی، اور آئٹک یونین کے سیکڑوں ورکروں نے مہا سنگھرش یاترا کا عظیم الشان استقبال کیا۔
بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی مالیگاؤں کے سیکریٹری کامریڈ فیضان انصاری، مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی کے کامریڈ احمد، آئٹک یونین کے کامریڈ دھما کھڑسے، بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے سابق سیکریٹری کامریڈ مرتضیٰ انصاری نے مہاتما گاندھی پتلے و مہاتما جیوتی باپھلے پتلے پر پھول ہار کیا اور ریلی کا آغاز کیا یہ ریلی مہاتما جیوتی باپھلے روڈ سمکسیر، سے ہوتے ہوئے بابا صاحب امبیڈکر پل، سے گزرتے ہوۓ مہا سنگھرش یاترا بابا صاحب امبیڈکر پتلے پر پہنچی۔ بابا صاحب امبیڈکر پتلے پر پھول ہار کرنے کے بعد مہا سنگھرش یاترا اے ٹے ٹی ہائی اسکول کے سامنے اسکس لابریری ہال میں جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی۔ اس ریلی اور جلسہ عام کے لیۓ بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے کامریڈ مشرف خان، کامریڈ الیاس اقبال روشن، کامریڈ عتیق احمد، کامریڈ شیخ جبّار اور مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی کے کامریڈ اشفاق احمد، کامریڈ اصغر علی، کامریڈ مرغوب عالم، کامریڈ احمد علی وغیرہ نے انتھک محنت کی۔
اس جلسہ عام میں انڈیا الائنس کی سبھی پارٹیوں کے ذمے داران کو مدعو کیا گیاتھا۔ جس میں سماج وادی پارٹی مالیگاؤں کے صدر حاجی محمد یوسف محمد الیاس، راشٹریہ جنتا دل کے صدر محمد فاروق فردوسی، کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ، مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری کامریڈ احمد، راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ، عام آدمی پارٹی کے صدر الطاف کرانہ والے، ستیہ سدھک وچار منچ کے تاؤ پردیسی، راشٹروادی کانگریس پارٹی آؤٹر کے لیڈر راجیندر بھوسلے، ونچت بہوجن اکھاڑے کے صدرکرن بھاؤ شیو سینا پرمکھ راما بھاؤ مستری وغیرہ صاحبان نے شرکت کی۔ اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوۓ مقررین نے کہا کہ ہم مہا سنگھرش یاترا کے ذریعے پورے مہاراشٹر کے گاؤں شہر اور ضلع میں جاکر عوام کو جگانے کا کام کر رہے ہیں۔ کہ عام عوام کی زندگی کو مشکل میں ڈالنے والی مودی و بھاجپا سرکار کو آنے والے الیکشن میں ہرا کر گجرات لابی و سرمایہ داروں کی جیب بھرنے والی سرکار سے نجات حاصل کریں۔ 18 دسمبر 2023 کو ناگپور شہر میں ہماری مہا سنگھرش یاترا کا اختتام ہوگا۔ اس لیۓ عوام الناس سے گزارش کرتے ہیں۔ کہ 18 دسمبر 2023 کو لاکھوں کی تعداد میں ناگپور پہنچیں۔ مہا سنگھرش یاترا کے جلسہ عام میں بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی مہاراشٹر کے سیکریٹری کامریڈ راجو دیسلے، آئٹک یونین مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری کامریڈ شیام کالے، بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی ناشک ضلع سیکریٹری کامریڈ مہا دیو کھڑے، مزدور لیڈر کامریڈ وجۓ کامبلے سمیت تمام ہی مقررین نے اپیل کی۔