شہر کے اندر بڑھتے بیلنگ مسائل اور ان کے حل کے متعلق گفتگو کی گئی جس میں مالیگاؤں پاور سپلائی لمٹیڈ کی جانب سے بل تھک بقایا ادا کرنے کی گزارش شہریان سے کرنے کی اپیل کی گئی۔ جس کے جواب میں دریگاوں پاور لوم شنگھرش سمیتی کے ذمہ داروں نے یہ بات رکھی کہ شہر کے اندر مندی کے حالات ہے اور کافی لمبے عرصے سے یہ مندی شہر میں ہے جس کی وجہ سے شہریان بے حد پریشان ہیں۔ اور اس پر ایم پی ایس ایل کا ظلم فالٹی بلوں کی صورت میں دیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہریان اور بھی زیادہ ذہنی تناؤ میں اگئے ہیں اگر شہریان کی فالٹی بلوں کو بڑی تعداد میں درست کیا جائے تو ایسی صورت میں درے گاؤں پاور لوم سنگھرش سمیتی شہریان سے گزارش کر سکتی ہے بل ادا کرنے کے لیے وگرنہ ہم اپنے راستے تم اپنے راستے اس طرح کی بات چیت پر ایم پی ایس ایل کے کمرشیل ڈیپارٹمنٹ نے آٹھ دن کے اندر تمام بیلنگ ایسو کو درےگاوں پاور لوم سنگھرش سمیتی کے پلیٹ فارم سے جمع شدہ بیلنگ مسائل کو حل کرنے کا یقین دلایا ہے۔
تمام شہریان سے گزارش ہے کہ جن کے بھی بل کے مسائل ہیں وہ درے گاوں پاور لوم سنگھرش سمیتی کے ممبران سے کانٹیکٹ کر اپنی بل کی زیراکس کاپی جمع کروائیں۔ اور مسائل کو بتائیں تاکہ ایک لسٹ بنا کر ایم پی اے سی ایل کو دی جائے اور ان تمام مسائل کو حل کیا جا سکے۔