جمعیتہ علماء مدنی روڈ مختلف شعبہ حیات میں تشکیل شدہ کمیٹیوں کے ذریعہ پورے شہر سمیت ضلع ناسک کے تمام تعلقوں میں اپنی مثالی خدمات انجام دے رہی ہے اسی سلسلے کی ایک کڑی مورخہ 23 دسمبر 2023 بروز سنیچر کے منعقدہ عظیم الشان جنرل ہیلتھ معائنہ میڈیکل کیمپ بھی ہے ۔ جو صدر محترم حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی ایماء پر منعقد کیا گیا تھا تاکہ شہر و مضافات کا ایک بہت بڑا ضرورت مند طبقہ اس میڈیکل کیمپ سے مستفیض ہوسکے الحمدللہ 584 مریضوں نے استفادہ کیا ۔ اس کیمپ میں ،ہڈی کی بیماری،کمر درد، کاندھوں کا درد، کاندھوں کا بار بار اترنا، گھٹنے کا موڑ، جوڑوں کا درد،سرجری،ہرنیا، ہائیڈروسیل، آنتوں کی سرجری، لبلبے کی سرجری، اپینڈکس،میڈیسین،ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، تھکاوٹ، چکر آنا، مسلسل سر درد، سینے کا درد،دل کی بیماری،سینے کا درد، چلتے وقت سانس کی قلت، سینے میں بھاری پن کے احساس کیساتھ پسینہ بھر جانا، کم قیمت پر 2D ایکو،بچوں کے امراض،پیدائشی جسمانی کمزوری، تالو اور ہونٹ میں نقص، پیشاب کی جگہ پر سرجری،پیشاب کی بیماری،مردوں کے پیشاب کے امراض، پیشاب پر قابو نہ ہونا، پیشاب کے دوران رکاوٹ، مثانے کی پتھری، پیشاب کی جلن، پیشاب میں خون، کمر سے پیٹ تک درد کا احساس، پیشاب کی نالی کا انفیکشن بیماریوں کا مفت معائنہ کیا گیا ۔ اس کیمپ سے آپریشن کے اہل مریضوں کو 26 دسمبر 2023 بروز منگل بذریعہ وینگر مع کرایہ SMBT ہاسپٹل روانہ کیا جائے گا ۔ اور آپریشن بھی مفت میں کیا جائے گا ۔ اس منعقدہ کیمپ میں مختلف امراض کے ماہر عالمی شہرت یافتہ ڈاکٹرس ڈاکٹر گورو ورما،ڈاکٹر وشالی،ڈاکٹر شریا،ڈاکٹر شبھم،ڈاکٹر دتہ،نتن واگھچوڑے،شرےکانت پاٹل،پاٹل شندے،نتن کوڑی،شعیب منصوری،نے اپنی طبی خدمات انجام دی ۔اس قسم کی اطلاع جمعیت طبی امداد کمیٹی کے کنوینر سہیل ماسٹر نے دی۔ اس کیمپ میں حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی،الحاج مکی سیٹھ،الحاج عبدالمالک بکرا، خازن انیس فہمی،چئیرمن تعمیری محاذعبدالعزیز مقادم،چئیرمن جنتا بینک محمد لقمان،ربانی ماسٹر،عابد رکشہ والے،مولانا عبدالمتین،عبدالرحمان پیارے،امتیاز پان والے،شفیق بلڈر،راشد سپہ سالار،رفیق پہلوان،حذیفہ مولانا کمپاؤنڈ،نے شرکت کی ۔ نیما سینٹر نمبر 1 کے میڈیکل آفیسرشگفتہ میڈم،الکا بھاؤسار میڈم، سمیت پورے اسٹاف کا بھرپور تعاون رہا ۔ کیمپ کی کامیابی کے لئے سہیل ماسٹر،رضوان سیوک،عبیدالرحمان،مصعب عمیر،عزیزالرحمان تجویدی،رضی انور،عطاء الرحمان،عبدالرشید،سہیل اقبال،عبدالکریم،محمد عثمان،نتن واگھ چورے،بلال احمد، کامران سنگھانیہ صاحبان نے جدوجہد کی ۔*
جمعیتہ علماء مدنی روڈ کے منعقدہ کیمپ سے 584 مریضوں نے استفادہ کیا
دسمبر 23, 2023