مالیگاؤں : 30 اور 31 دسمبر 2023ء کو سرزمینِ املینر میں سوادِ اعظم اہلسنّت و جماعت کی عالمگیر تحریک سنی دعوت اسلامی کا دو روزہ عظیمُ الشّان سنی اجتماع کا انعقاد ہونے جارہا ہےـ جسمیں عطائے مفتیٔ اعظم،داعئ کبیر،حضرت علامہ شاکر علی نوری صاحب قبلہ، آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں)،بلبل باغ مدینہ الحاج قاری محمد رضوان خان صاحب قبلہ ان کے علاوہ مقامی و بیرونی علمائے کرام کے خصوصی بیانات ہونگےـ اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے معلوم ہوا کہ شہر املینر میں اہلسنّت و جماعت سے منسلک دینی اداروں، بزموں انجمنوں کے اراکین اور نوجوانان املنیر اجتماع گاہ میں اپنی خدمات پیش کررہے ہیں ـ وہیں شہر مالیگاؤں میں آلِ رسول *حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ* کی سرپرستی میں علمائے کرام، ائمہ عظام، و مبلغین اسلام سرگرم ہیں جس کے پیش نظر آج 23 دسمبر 2023ء بروز سنیچر بعد نمازِ عشاء مرکزِ اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ میں میٹنگ کا انعقاد ہوا- جسمیں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے مقامی ذمّہ داران نے املینر اجتماع کے متعلق معلومات فراہم کیں ساتھ ہی شرکائے میٹنگ سے املنیر اجتماع کو کامیاب کرانے کے لئے مشورہ بھی طلب کیا اور حاضرین نے اپنے مفید مشوروں سے نوازا شہر مالیگاؤں میں درس اور کارنر میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے اسی طرح مختلف علاقوں سے املنیر سنی اجتماع میں شرکت کے لئے چھوٹی بڑی گاڑیوں کا نظم کیا جارہا ہےـ ان شاء اللہ شہر مالیگاؤں سے ایک بڑی تعداد املنیر سنی اجتماع میں شرکت کرینگی ـ
آج شب ہونے والی مشورتی میٹنگ میں علمائے کرام، مبلغین سنی دعوت اسلامی اور تنظیم کے تمام شعبہ جات سے منسلک اراکین موجود تھےـ
*💐 رپورٹ : سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (میڈیا ٹیم)*