شہر عزیز مالیگاؤں شروع سے ہی ادبی لحاظ سے بڑا ذرخیز رہا ہے ہر دور میں ادب کی ہر صنف پر یہاں طبع آزمائی کی گئی مالیگاؤں کے اکابر ادباء و شعراء نے عالم گیر شہرت حاصل کی وہیں اردو کے حوالے سے بھی صنعتی شہےمر میں کافی بیداری رہتی ہے اکثر وبیشتر مشاعروں شعری نشستوں کا اہتمام ہوتا ہے وہیں نثری وافسانوی نشستیں بھی متواتر انعقاد پذیر ہوتی ہیں زمانے کے بدلتے منظر نامے اور مصروف ترین زندگی کی کشمکش میں لوگ ذوق کی تسکین کے لئے ظریفانہ تخلیقات کے بھی متلاشی نظر آتے ہیں طنز ومزاح انشائیہ ہمیشہ شہر میں رغبت کا باعث رہا ہے ایسے میں شب انشائیہ کا انعقاد بھی ضروری سمجھا جارہا ہے اس بات کو محسوس کرتے ہوئے زندہ دلان مالیگاؤں اور اسکس لائبریری کے توسط سے اس کسک کو محسوس کرتے ہوئے لوگوں میں ژندہ دلی کا موقع فراہم کرنے کے لئے اندوہ شکن لمحات کی فراہمی کے لیے ذمہ داران نے ہر ماہ کے پہلے منگل کی رات اسکس ہال میں شب انشائیہ کے انعقاد کا عزم ظاہر کیا ہے اس سلسلے کی پہلی نشست دو جنوری بروز منگل کو اسکس ہال میں منعقد کی گئی ہے ادبی و تحقیقی با ذوق سامعین اساتذہ اور ریسرچر طلباء سے شرکت کی خصوصی گزارش کی گئی ہے واضح رہے کہ ژندہ دلان مالیگاؤں کے توسط سے اس صنف سے متعلق کافی کار آمد کوشش کی جاچکی ہے جو بڑی مقبولیت کا باعث بھی رہی ہے شہر میں ادبی ذوق کو پروان چڑھانے کے لئے کی گئی اس کوشش پر پیشگی اطمینان کا اظہار کیا جارہا ہے
دو جنوری کو اسکس ہال میں شب انشائیہ ہر ماہ پہلے منگل کو ہوگی نششت
دسمبر 27, 2023