مالیگاؤں شہر میں اتی کرمن کے باعث ٹریفک نظام درہم برہم ہو چکا ہے مزید ستم یہ کہ آگرہ روڈ پر زیر تعمیر *عجوبہ بریج* نے ٹریفک کے مسائل میں دوگنا اضافہ کردیا ہے۔ خاص طور سے اسکولوں کی چھٹی کے وقت ہونے والا ٹریفک کا مسلہ ناقابل بیان ہے اس دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کا خدشہ لگا رہتا ہے ۔ علاوہ ازیں ابھی بریج کے بقیہ حصے کا تعمیراتی کام بھی شروع ہونے والا ہے جب عوام کا کیا بنے گا کسی کو نہیں معلوم ہے۔
لیکن اس مسلے کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے سماجوادی یووا جن سبھا کے جنرل سکریٹری مستقیم ڈگنیٹی صاحب روز اول سے ہی ٹریفک نظام کی درستگی کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے آرہے ہیں۔
اس تعلق سے چند دنوں قبل سماجوادی پارٹی کے وفد نے محکمہ ٹریفک، بریج کے ٹھیکیدار، سٹی انجینیئر، اتی کرمن دستہ، پولیس انتظامیہ اور کارپوریشن کے سیکورٹی گارڈز کی ساتھ میٹنگ کی تھی اور ٹریفک کے نظام میں درستگی لانے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا تھا لیکن اس معاملے میں کوئی پیش رفت کی جاتی اس سے قبل ہی کارپوریشن کمشنر کی تبدیلی ہوگئی اور یہ معاملہ زیر التوا رہ گیا۔
ٹریفک جیسے سنگین مسلے کو مکمل طور پر حل کرنے کے لیے مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے آج نئے کمشنر ، سٹی انجینئر اور ٹھیکیدار کے ساتھ میٹنگ کی اور ان سے شہر کے ٹریفک نظام میں سدھار لانے کا مطالبہ کیا اور انھیں متنبہ بھی کیا کہ اگر جلد از جلد ٹریفک نظام کو درست نہیں گیا تو اس دوران پیش آنے والے کسی بھی واقعے کی ذمہ داری کارپوریشن و ٹریفک ڈیپارٹمنٹ پر عائد ہوگی۔