مورخہ ۲۳دسمبر ۲۰۲۳ کو عائشہ نگر مین روڈ پر نوری ہال کے بازو میں جو آگ زنی کا سانحہ پیش آیا اسکی وجہ کلکتہ بجلی کمپنی کی لاپرواہی ہے.کلکتہ بجلی کمپنی کو باربار کہاجاتارہا کہ آپ لوگوں بجلی کے تاروں کو شہر بھر تبدیل کریں. لیکن کلکتہ بجلی کمپنی کے کان پر جوں نہیں رینگتی. انکی لاپرواہی کیوجہ سے ان غریبوں کی ہنستی کھیلتی زندگیاں اجڑ گئی ہیں. اگر اندرون پندرہ یوم کلکتہ بجلی کمپنی آگ متاثرین کے نقصان کی بھرپائی نہیں کرتی ہے تو ہم بنکر بیداری کمیٹی کے صدرواراکین اسی جگہ پر بجلی کے تار پکڑ کر احتجاجاً اپنی جان دیدینگے.اور اسکے ذمے دار کلکتہ بجلی کمپنی اور شاشن وپرشاشن ہونگے.اس طرح کا میمورنڈم بنکر بیداری کے صدر حاجی محمد یوسف نیشنل کی قیادت وفد نے منتری دادا جی بھوسے صاحب,ایڈیشنل کلٹر,شہر ضلع ایڈیشنل ایس پی انکیت بھارتی صاحب و عائشہ نگر ہولس اسٹیشن کے پی آئے کو دیا ہے.
بنکر بیداری کمیٹی کے اراکین نے دیا پندرہ دنوں کا وقت
دسمبر 27, 2023