دھولیہ
1 دسمبر 2023
دھولیہ شہر کے ترقی پسند رکن اسمبلی فاروق شاہ صاحب کی کوششوں سے دھولیہ شہر میں وقف بورڈ کی رجسٹریشن کیلئے زیر التواء تین مساجد کی رجسٹریشن کو مہاراشٹر وقف بورڈ کی میٹنگ میں منظوری دی گئی ہے ۔دھولیہ ضلع میں ٹرسٹ کی مساجد کو رجسٹریشن کیلئے درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کے ترقی پسند رکن اسمبلی فاروق شاہ صاحب نے بورڈ میٹنگ میں شہر کی مساجد کا مسئلہ اٹھایا تھا اور رجسٹریشن کی تجویز کو فوری طور پر منظور کئے جانے کی گزارش کی تھی ۔ اسی نسبت سے آج منعقد ہونے والی وقف بورڈ کی میٹنگ میں دھولیہ شہر کی مکہ مسجد ، سبحانی مسجد اور منارہ مسجد کے ٹرسٹ رجسٹریشن کو منظوری دی گئی ہے ۔ یاد رہے گزشتہ منگل کو مزکورہ تینوں مسجدوں کے ترسٹیان کی مشترکہ میٹنگ رکن اسمبلی فاروق شاہ صاحب کی زیرِ صدارت ایم ایل اے آفس دارالسلام پر منعقد ہوئی تھی جس میں تین مسجدوں ٹرسٹ رجسٹریشن کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی فاروق شاہ صاحب کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ جن مسجدوں ، مدرسوں اور خانقاہوں میں ٹرسٹ رجسٹریشن کا کام باقی ہے وہ اپنے تمام دستاویزات کے ساتھ ایم ایل اے دفتر سے رابطہ کریں۔
مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کا 83 واں اجلاس آج ممبئی کے علاقائی دفتر میں چیئرمین وجاہت مرزا کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اس میٹنگ زیرِ التوا فائیلوں کی منظوری پر بحث کی گئی جس میں دھولیہ شہر کی نمائندگی کرتے ہوئے رکن اسمبلی فاروق شاہ صاحب نے وقف ایکٹ 1995 کی دفعہ 69 (1) کے تحت موضوع نمبر پانچ میں دھولیہ شہر کی مکہ مسجد مادھو پورہ ، سبحانی مسجد 80 فٹ روڈ اور مینارہ مسجد اقصی نگر ان مساجد کی تجاویز بورڈ کے سامنے لائی اور تینوں موضوعات پر تبادلہ خیال کر کے بورڈ کی جانب سے منظوری دی گئی ۔ آج مہاراشٹر وقف بورڈ کی میٹنگ میں چئیرمین وجاہت مرزا ، فوزیا خان ، فاروق شاہ و دیگر ممبران موجود تھے ۔
*حلـیـم شمـس الـدیـن انصــاری*
ایم آئی ایم ضلع صدر