وزن میں کمی کے لئے کشمش کا استعمال زیادہ صحت مند طریقہ ہے موسم گرما میں آپ جو دیگر خشک میوہ جات استعمال کرتے ہیں اسی طرح ماہرین کی طرف سے یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ آپ کشمش کو رات بھر بھگو کر استعمال کریں اور اس کا اثر دیکھیں۔
موٹاپا کن بیماریوں کا سبب بن جاتا ہے؟
موٹاپا میٹابولک سنڈروم کے خطرے میں ڈال سکتا ہے جو آپ کی صحت خراب کرسکتا ہے جس میں ہائی بلڈ پریشر، ہائی بلڈ گلوکوز، ہائی کولیسٹرول اور ہائی ٹرائیگلیسرائیڈز شامل ہیں کشمش نہ صرف لذیذ ہیں بلکہ غذائیت کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہیں اور وزن کم کرنے کے لیے بہترین بھی ہیں۔
وزن کم کرنے والی مقبول غذاؤں میں سے ایک کشمش بھی ہے اس کو وزن کم کرنے والے کھانے کے طور پر اہم نہیں سوچا جاتا ہے کیونکہ زیادہ تر لوگ اپنے وزن میں کمی کے لیے چاکلیٹ بار یا چپس کا بیگ رکھنا پسند کرتے ہیں لیکن وزن کم کرنے کی اس سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے کیونکہ وزن کم کرنے کے لیے کشمش کا استعمال اتنا مشکل نہیں ہے۔
کیا کشمش وزن میں کمی کے لئے اچھا ہے؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے یہ کافی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے اس میں اچھی مقدار میں کیلوری اور قدرتی شکر بھی ہوتی ہے جو طویل عرصے تک بھوک اور درمیان میں کھانے کی خواہشات کو پورا کر سکتی ہے۔