محققین کا کہنا ہے کہ جو مریض درد کش دوا کا مستقل بنیادوں پر استعمال کرتے ہیں جوعام طور پرشدید درد کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں، انہیں کم سے کم وقت کے لیے سب سے کم موثر خوراک کا انتخاب کرنا چاہیے۔ ادویات کے استعمال کے ماہر ڈاکٹر سے رابطےکے لیۓ یہاں کلک کریں۔
پیراسیٹامول کے زیادہ عرصے کے لیۓ استعمال کے مضر اثرات پر تشویش بڑھی ہے ۔ پیراسیٹامول کے مستقل بنیادوں پراستعمال کے منفی اثرات کے ثبوت بہت سے مشاہداتی مطالعات پر مشتمل ہیں۔ اگر کوئی معالج مستقل استعمال کی تجویز کے ساتھ پیراسیٹامول شروع کر رہا ہے تو یہ مشورہ دیا جائے گا کہ ان عارضی مضر اثرات کے بارے میں مریضوں کے ساتھ پہلے ہی بات کریں۔ خاص طور پر، معدے سے خون بہنے کا بڑھتا ہوا خطرہ اور سسٹولک بلڈ پریشر میں اضافہ ایسے منفی اثرات ہیں جن کے ثبوت مضبوط ہیں۔