ڈپریشن ایک سنگین ذہنی صحت کی حالت ہے, جو روزمرہ کی زندگی پر بہت برا اثر ڈال سکتی ہے۔ اگرچہ ڈپریشن کے لیے ایک ہی طرح کا کوئی حل نہیں ہے۔ اگر آپ افسردہ محسوس کرتے ہیں تو آپ اپنے روزمرہ کے معمولات میں جو کام بھی کرتے ہیں وہ زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔
۔ 1 ڈپریشن کے بارے میں ڈبلیو ایچ او کیا کہتا ہے۔۔۔
۔ 1 ہر عمر کے تقریباً 264 ملین لوگ ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں۔
۔ 2 خواتین مردوں کے مقابلے ڈپریشن کا زیادہ نشانہ بنتی ہیں۔
۔ 4 ڈبلیو ایچ او کے محققین اس حقیقت کو بھی بیان کرتے ہیں کہ ڈپریشن دنیا بھر میں معذوری کا سبب بنتا ہے۔
۔ 5 ڈپریشن اکثر جینیاتی لنک سے بھی آتا ہے۔
۔ 2 ڈپریشن کی سب سے بڑی وجہ کیا ہے؟
۔ 1 ڈپریشن کی اصل وجہ اب بھی ایک معمہ بن گیا ہے، لیکن کئی وجوہات ڈپریشن کی بیماری کو جنم دے سکتی ہیں۔ ایک تکلیف دہ واقعہ بھی ڈپریشن کا باعث بن سکتا ہے۔
۔ 2 اگر آپ کی خاندانی تاریخ میں ڈپریشن ہے، تو آپ مستقبل میں اس پیچیدہ بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔
۔ 3 بعض اوقات، یہ ممکن ہو سکتا ہے کہ آپ کی کوئی طبی حالت ہو جو ڈپریشن کا سبب بنتی ہے۔
۔ 4 تناؤ بھری زندگی کے واقعات نہ صرف ڈپریشن کا باعث بنتے ہیں بلکہ اچھے واقعات بھی ایسے حالات کا باعث بن سکتے ہیں۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ کچھ لوگ اکثر اپنی زندگی میں آنے والی بڑی تبدیلی کو بھی سنبھال نہیں پاتے ہیں۔
۔ 5 الکوحل یا منشیات کے استعمال والے افراد اکثر ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں۔
۔ 6 بہت سے معاملات میں، لوگوں کو جسمانی یا جنسی زیادتی کے نتیجے میں شدید ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
۔ 7 جب آپ بوڑھے ہو جاتے ہیں، تو ڈپریشن کی شرح بڑھ جاتی ہے یا اگر آپ اکیلے رہتے ہیں تو تنہائی کی حالت مزید خراب ہو سکتی ہے۔
۔ 3 ڈپریشن سے چھٹکارا پانے کے طریقے
آپ ڈپریشن پر قابو پانے کے بارے میں فکر مند ہیں؟ بہترین کارآمد طریقے آزمائیں۔
۔ 1 اپنے ماضی کو بھلانے کی کوشش کریں۔
جس ماضی کی آپ آج فکر کر رہے ہیں وہ واپس لوٹ کے نہیں آئے گا۔ آپ کو اپنے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے اور ہمت پیدا کرنے کی ضرورت ہے، اس کے لیے جدوجہد کریں یا محنت کریں، یہ سب آپ کے ہاتھ میں ہے۔
۔ 2 حال میں جینا سیکھیں
۔ 3 مستقبل کو خوشگوار بنانے کے لیے سخت محنت کریں
۔ 2 لائف میں کوئی ایڈونچر کریں۔
کیا آپ نے کبھی لائف میں کچھ نیا کرنے کے بارے میں سوچا ہے؟ اداسی محسوس کرنا آپ کو ڈپریشن میں مبتلہ کرے گا، اس لیے بہتر ہے کہ آپ کوئی ایسا دلچسپ کام کرنے کے بارے میں سوچیں جو آپ نے پہلے کبھی نہیں کیا ہو۔
۔ 3 اپنی جدوجہد کو ضائع نہ ہونے دیں۔
۔ 1 لائف میں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیئے کہ اگر آپ اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں بس یہ یاد رکھیں آپ نے کتنی کوشش کی۔
۔ 2 یہ آپ کے دل و دماغ کی توانائی کو بڑھائے گا اور آپ کو مقصد میں کامیابی کے لیے مزید محنت کرنے کی طرف راغب کرے گا۔
۔ 3 آپ کے منفی خیالات کو دور کرکے آپ کو مایوس نہیں ہونے دے گا، کیونکہ یہ ڈپریشن کو دور کرنے کا بہترین طریقہ بھی ہے۔
۔ 4 وہ کام ضرور کریں جسے آپ کرنا پسند کرتے ہیں۔
ڈپریشن ایک خاموش قاتل ہے جو آپ کی جان بھی لے سکتا ہے یا آپ کو تنہا بھی کرسکتا ہے۔ آپ اپنے ڈپریشن کو خود دور کرنے کی کوشش کریں۔ اگر آپ کے دماغ میں بار بار یہ خیالات آتے ہیں کہ آپ نے وہ کام نہیں کرنے ہیں جن سے آپ لطف اندوز ہوتے تھے، تو اپنے آپ کو ان کاموں کو مزید کرنے کے لیے خود پہ دباؤ ڈالیں۔
۔ 5 اپنی نیند کو ہمیشہ پوری کریں۔
۔ 2 ہر صحت مند انسان کو رات 8 گھنٹے سونے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ثابت ہوا ہے کہ یہ ایک صحت مند نیند کا معمول ہوتا ہے۔
۔ 3 بھرپور نیند آپ کے موڈ کو فریش کرسکتی ہے اور آپ کو زیادہ توانائی بھی بخشتی ہے۔
۔ 6 ورزش کریں یا کوئی جسمانی سرگرمی میں اضافہ کریں۔
ہر وقت گہری سوچ میں رہنا یا دیر تک فارغ بیٹھنا ڈپریشن کو اپنے اوپر حاوی کرنا ہے۔ آپ کو زیادہ سوچنے سے گریز کرنا چاہیے اور کم از کم 15-30 منٹ کی ورزش یا جسمانی سرگرمی کے ساتھ مصروف رہنا چاہیئے۔
۔ 7 مایوس لوگوں سے دور رہیں۔
اگر آپ ایسے لوگوں کے درمیان ہوتے ہیں جو آپ کو ہمیشہ مایوس کرتے ہیں تو انہیں فوراً چھوڑ دیں۔ ان لوگوں کے درمیان رہیں جو آپ کی ہر کام میں حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور آپ کو خوش کرنے کا طریقہ جانتے ہیں۔ آپ کا خاندان یا قریبی دوست بھی آپ کو ڈپریشن سے نمٹنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
تفریح کرنا یا وہ کام کرنا جو آپ کو خوش کرتا ہے ایک ایسا حل ہے جو آپ کو ڈپریشن سے نکلنے میں مدد دے گا۔ اگر آپ کو اپنی زندگی میں کچھ سنگین مسائل درپیش ہیں تو اپنے آپ کو کبھی الگ تھلگ نہ کریں بلکہ دوستوں اور فیملی کے ساتھ رات کے کھانے کے لیے باہر جائیں کیونکہ یہ آپ کو ذہنی بیماری کے شدید خطرات سے نمٹنے میں مدد دے گا اور مسلسل منفی خیالات کو مثبت خیالات سے بدلنے مدد گار ثابت ہوگا۔