مالیگاؤں : شہر کی مشہور شخصیت مرحوم حاجی محمد داؤد تابانی کی زوجہ اور صدیق تابانی کی بھابھی،ساجد تابانی، مرحوم شاہد تابانی و الطاف تابانی کی والدہ محترمہ حجن کلثوم (صغریٰ) کا انتقال ہو گیا- انا للہ وانا الیہ رٰجعون.
تدفین آج (بروز پیر 4 دسمبر 2023ء) شب میں 9 بجے بڑا قبرستان میں عمل میں آئے گی- نمازِ جنازہ مولانا اسحاق جنازہ ہال میں ادا کی جائے گی-
اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین بجاہ حبیبہٖ سیدالمرسلین علیہ الصلاۃ والتسلیم-
اس سانحہ رنج و غم کی ساعت میں اہل خاندان و فرزندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بلندی درجات کیلئے دعاگو ہیں-
منجانب : نوری مشن مالیگاؤں