زندہ دلان مالیگاؤں کی پہلی ماہانہ مزاحیہ نشست، 2 جنوری 2024ء بروز منگل، بوقت ٹھیک 9 بج کر 47 منٹ پر، اسکس لائبریری ہال میں ہوگی جسکی صدارت معروف صنعتکار سماجی، سیاسی و تعلیمی شخصیت محترم جمیل کرانتی صاحب فرمائیں گے- اس نشست میں محترم مختار یوسفی، محترم آصف سبحانی و محترم شفیق محسن صاحبان اپنی مزاحیہ تخلیقات پیش کریں گے۔ واضح ہو کہ زندہ دلان مالیگاؤں کی یہ سلسلہ وار ماہانہ مزاحیہ نشست نمبر 1 ہوگی یہاں سے باقاعدہ ہر مہینے کے پہلے منگل کو مزاحیہ نشست اسکس ہال میں منعقد ہوتی رہے گی- زندگی کی الجھنوں سے بیزار عوام الناس اس مزاحیہ نشست میں شرکت کر کے اپنے آپ کو تروتازہ کر سکیں گے- اردو زبان و ادب کی دونوں صنف، نثر و نظم میں سے مزاحیہ تخلیقات پیش کرنے کی اجازت ہو گی - ان تخلیقات پر صحت مند تنقید و تبصرے بھی ہوں گے - ہر کسی کو شرکت کی اجازت ہو گی- اسکس لائبریری کی جانب سے حاضرین کے لئے چاۓ کا نظم رہے گا- شرکت کی گزارش صدر و اراکین زندہ دلان مالیگاؤں نے کی ہے۔
پروپیگنڈہ سیکرٹری
رضوان ربانی