شان ہند کی قیادت میں جمعہ کے دن بال وکاس پرکلپ آفیسر اور سماج وادی ایم ایل اے کو مکتوب دیا گیا.
گیارہ دسمبر کو ناگپور میں دھرنا، مالیگاؤں سے آنگن واڑی خواتین شرکت کریں گی (شان ہند نہال احمد)
مالیگاؤں یکم دسمبر : آج سماج وادی لیڈر، آنگن واڑی کرمچاری سبھا کی صدر محترمہ شان ہند نہال احمد صاحبہ نے شام چار بجے بال وکاس پرکلپ آفس پہنچ کر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار، مہیلا و بال وکاس محکمہ کی وزیر ادیتی تٹکرے، بال وکاس پرکلپ کمشنر ممبئی منترالیہ، و مقامی بال وکاس پرکلپ آفیسر کے نام مہاراشٹر کُرتی سمیتی کی جانب سے تیارکردہ میمورنڈم دیا. جس میں آنگن واڑی خادماؤں کی برسوں کی مانگ "مان دھن نہیں ویتن دو" سرکاری درجہ دو، پینشن دو، پوشن ٹریکٹر سافٹ ویئر مراٹھی میں کرو، آنگن واڑی کی جگہ کا کرایہ بڑھاؤ، جیسے کئی اہم مطالبات کو لے کر ریاستی کُرتی سمیتی مہاراشٹر سرکار سے لڑائی لڑ رہی ہے، مقامی سطح پر یونین کی صدر محترمہ شان ہند نہال احمد صاحبہ اس لڑائی میں مکمل تعاون کر رہی ہے. اپنے مطالبات کو منوانے کیلئے چاردسمبر سے ریاست بھر کی دو لاکھ آنگن واڑی سیویکا اور مددتنیس تالا ٹھونک ہڑتال پر جا رہے ہیں. یاد رہے چار دسمبر سے بے مدت ہڑتال ریاست بھر میں رہے گی. جس میں کوئی بھی سیویکا و مددتنیس اپنی آنگن واڑی نہیں کھولے گی. تحریک کو مزید مضبوط کرنے کیلئے اور سرکار سے بات منوانے کیلئے گیارہ دسمبر کو ناگپور اجلاس کے دوران دھرنے کا اعلان کُرتی سمیتی کی جانب سے کیا گیا ہے.
مالیگاؤں سماج وادی لیڈر و یونین لیڈر محترمہ شان ہند نہال احمد صاحبہ نے کہا کہ ناگپور کے دھرنے میں مالیگاؤں سے بڑی تعداد میں خواتین دھرنے میں شرکت کرے گی، دھرنے میں جانے کیلئے اور لائحہ عمل طئے کرنے کیلئے پانچ دسمبر کے بروز منگل کو شام ب
چاربجے قدوائی روڈ نندن ٹاور نہال احمد صاحب کی آفس پر ایک مشورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے میٹنگ میں ناگپور کا پروگرام ترتیب دیا جائے گا. شان ہند نہال احمد صاحبہ اپنے بیان میں مزید کہا کہ گذشتہ دنوں ہم ہماری پارٹی کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی (ہر شیشن میں سو فیصد حاضر رہنے والا) جناب ابوعاصم اعظمی صاحب کو ایک لیٹر دیتے ہوئے گذارش کیا کہ ناگپور کے اجلاس میں آپ آنگن واڑی خادماؤں کی طاقت بن کر آواز اُٹھائے. ابو عاصم اعظمی صاحب نے وعدہ کیا کہ میں ضرور آپ کے مطالبات کو پورا کروانے کیلئے جدوجہد کرو گا. اسی کے ساتھ اسمبلی میں آنگن واڑی خادماؤں کی آواز اسمبلی میں اُٹھانے کیلئے مقامی رکن اسمبلی کو بھی مکتوب بذریعہ پوسٹ روانہ کیا گیا. ایسی معلومات آنگن واڑی کرمچاری سبھا کے سیکریٹری عبدالرحمٰن انصاری نے دی.
آج کے وفد میں شان ہند نہال احمد کے ہمراہ مہروالنساء مصطفیٰ، خان نسرین، ذکیہ عثمان، ساجدہ عثمان، سعیدہ آپا، بتول آپا، شیتل میڈم، کلپنا میڈم، صدیقی ثناء، تحسینہ صابر، زاہدہ اشفاق، فاطمہ آپا، عبدالرحمٰن انصاری وغیرہ موجود تھے.