ماسکو: فلسطینی تحریک مزاحمت حماس نے غزہ کی پٹی میں لڑائی کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی کوششوں کی بھرپور تعریف کی ہے۔ حماس کے سیاسی بیورو کے رکن اسامہ حمدان ہفتے کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کر ر ہے تھے۔
انہوں نے کہا ’’ہم روسی وفد کے ذمہ دارانہ موقف کی ستائش کرتے ہیں جس نے اس قرارداد کے مسودے میں سنجیدہ تبدیلیاں کرنے کی کوشش کی جو ہمارے لوگوں کے خلاف اس نازی جنگ کے خاتمے میں معاون ثابت ہو گی، لیکن اس کوشش کی امریکہ کی طرف سے مخالفت کی گئی، جو کہ اس جرم میں اسرائیل کا ساتھی بنا ہوا ہے۔‘‘