صوبہ مہاراشٹر کے دھولیہ شہر میں منعقد ہونے والے عمومی اجتماع میں شہر دھولیہ کے ترقی پسند رکن اسمبلی جناب فاروق شاہ صاحب نے پانی ، بجلی ، صاف صفائی اور نظم و ضبط کے نظام کو بحسن وخوبی انجام دے کر اجتماع کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔ اس ضمن میں آج اجتماع کے ذمیداران نے آج ایم ایل اے آفس دارالسلام پہنچ کر رکن اسمبلی فاروق شاہ صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے استقبال کیا ۔ اس موقع پر مولوی نسیم قاسمی ، مولانا راشد ، ناصر ملا ، جمیل بھائی کشن والے ، حاجی شوال امین ، کارپوریٹر امین پٹیل ، کارپوریٹر ڈاکٹر سرفراز ، کارپوریٹر وسیم منتری ، کارپوریٹر مختار منصوری ، کارپوریٹر یوسف ملا ، کارپوریٹر مختار بلڈر ، کارپوریٹر سعید بیگ ، سابق کارپوریٹر ساجد سائی ، سابق کارپوریٹر پرویز شیخ ، افسر پٹھان ، سلیم ٹیلر ، شکیل ہوائی جہاز ، چیٹو حاجی ، یوسف پاپا سر ، سعود سردار ، رفیق شاہ پٹھان موجود تھے ۔
دھولیہ اجتماع ذمہ داران نے ڈاکٹر فاروق شاہ کا شکریہ ادا کر استقبال کیا
دسمبر 23, 2023