*کل بروز جمعہ 1 دسمبر کو لوک آیُکت آف مہاراشٹر کے روبرو آن لائن سنوائ میں پٹیشنر محمد یوسف عبداللہ صاحب (انکم ٹیکس وکیل) نے مالیگاؤں شہر کے انتہائی خراب حالات اور عوامی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے تمام شعبوں میں دھڑلے سے کھلے عام لُوٹ مار اور سیکڑوں کروڑ کا کرپشن جاری ہے، اس لئے شہری حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیں، اور پریشان حال شہریانِ مالیگاؤں کو انصاف دلانے کیلئے لوک آیکت آف مہاراشٹر یہ سنگین معاملات دیگر تفتیشی ایجنسیوں کے سپرد بھی کریں۔*
*کمشنر/پرشاسک بھالچندر گوساوی اور سابقہ کمشنرز و افسران کی فوری انکوائری کی جاۓ اور مالیگاؤں شہر میں ہونے والی سیکڑوں کروڑ کی بدعنوانیوں میں شامل افسران و دیگر عہدے داران و عوامی نمائندوں کی تفصیلی انکوائری کیلئے یہ کیس انفورسمینٹ ڈائرکٹوریٹ ED، سی بی آئی CBI، انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ ITD، اینٹی کرپشن بئیورو ACB جیسی ایجنسیز کے حوالے کیا جاۓ اور کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا CAG سے بھی تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے۔*
*عین امکان ہے کہ عنقریب پرشاسک/کمشنر بھالچندر گوساوی کو عہدے سے مستعفی کر دیا جائے، یا پھر انہیں ٹرانسفر آرڈر ملے۔*
*درج ذیل مسائل زیر غور رہے۔۔۔*
*ناسک کی واٹرگریس کمپنی کی نااہلی و ناکامیوں کے باوجود اس کمپنی کے ٹینڈر بار بار ایکسٹینڈ/رینئیو Renew کئے گئے، اس میں بڑے پیمانے پر کرپشن کیا گیا ہے۔ اپنے عہدوں اور پاور کا غلط استعمال کرتے ہوئے کارپوریشن کے افسران و عوامی نمائندوں نے مل جل کر اس کمپنی کو کروڑوں روپوں کا فائدہ پہونچانے کا کام کیا ہے، اور بنا رُکاوٹ و بلا جِھجک کروڑوں کے بِل پاس کرکے اس کمپنی کو فائدہ پہونچایا گیا ہے، اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کروڑوں روپوں کی ہیرا پھیری میں ان تمام لوگوں کے ذاتی مفادات پوشیدہ ہیں۔*
*ناسک کی ہی آنند کانسٹروویل پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کمپنی کو سیکڑوں کروڑ کے کئ ٹینڈرز وہ بھی 10 سے 20 فیصد زائد در پرے دے دئیے گئے، اور عوامی خزانہ کی یہ لُوٹ مار کھلے عام اب بھی جاری ہے، اس کمپنی کو بھی کارپوریشن کمشنر ودیگر افسران اور عوامی نمائندوں کی ملی بھگت سے کروڑوں کا فائدہ پہونچانے کا کام کیا گیا اور اب بھی جاری ہے، شبہ ہے کہ کئ ٹینڈرز کو حاصل کرنے کیلئے جھوٹے سرٹیفکیٹ و کاغذات کا استعمال بھی کیا گیا ہے، مفاد عامہ میں اس کی تفتیش انتہائی ضروری ہے۔*
*اس کے علاوہ گزشتہ گئ سالوں سے اور بھی کئی ٹھیکیداروں کو غیر قانونی طریقوں سے کروڑوں روپوں کے فائدے پہونچانے کا کام کیا گیا اور کارپوریشن افسران کے علاوہ عوامی نمائندوں نے اپنے عہدوں کا غلط استعمال کیا جس کی انکوائری مفاد عامہ میں بے حد ضروری ہے، اس ضمن میں پیٹیشنر محمد یوسف عبداللہ صاحب نے لوک آیکت سے خاص گزارش کی۔*
*محمد یوسف عبداللہ صاحب کی 2018-2019 کی عرضداشت پر نیشنل گرین ٹریبونل دہلی کے احکامات کے تحت مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو شہر کے ڈیولپمنٹ کیلئے مرکزی و ریاستی سرکاروں سے سیکڑوں کروڑ کے فنڈز مہیا کئے جارہے ہیں، شہر بھر میں سیکڑوں کروڑ کی لاگت سے جاری سیمنٹ کنکریٹ روڈ اور سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیرات اور انڈر گراؤنڈ گٹر کے ٹینڈرنگ پروسیز اور دیگر تعمیرات میں کارپوریشن افسران اور عوامی نمائندے ٹھیکیدار کمپنیوں کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر کروڑوں کی بدعنوانیوں میں ملوث ہیں، اور سیکڑوں کروڑ کی نامی و بے نامی جائیدادوں کے مالک بنے بیٹھے ہیں، مفاد عامہ میں پرب ایجنسیز کے ذریعے اس کی تفتیش کی جائے ایسی گزارش کی گئی ہے۔*
*اس کے علاوہ کارپوریشن کے گارڈننگ و شجرکاری ڈپارٹمنٹ، شعبہ صحت/میڈیکل، سینیٹری ڈپارٹمنٹ وغیرہ میں بھی ہر ممکن طریقے سے لوٹ مار جاری ہے اس کی نشاندھی کی گئی۔*
*مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے باندھ کام وبھاگ، صفائی وبھاگ، پانی پوروٹھا وبھاگ، گارڈننگ وبھاگ کے علاوہ سبھی ڈپارٹمنٹ میں عوامی خزانہ کی لوٹ مار جاری ہے جس میں کارپوریشن افسران کے ساتھ عوامی نمائندے اور ان کے ہِڈن پارٹنر ٹھیکیدار سبھی ذمے دار ہیں۔ جس کی اعلیٰ سطحی انکوائری کی ڈیمانڈ یوسف عبداللہ نے لوک آیوکت آف مہاراشٹر سے کی ہے۔*
*محمد یوسف عبداللہ صاحب نے بھالچندر گوساوی کے ذریعے بدلاپور کارپوریشن میں ماضی میں کۓ گۓ 112 کروڑ کے گھوٹالوں کے معاملات کو اجاگر کرتے ہوئے لوک آیوکت سے گزارش کی ہے کہ ان کی اعلیٰ سطحی انکوائری ہونی چاہیے اور ایسے بدعنوان افسر کو کن لوگوں کی سفارشات پر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں لایا گیا اس بات کی بھی تفتیش کی جائے۔*
*چونکہ مالیگاؤں شہر میں ہورہی بدعنوانیوں کے خلاف داخل کی گئی پٹیشن کافی زیادہ صفحات پر مشتمل ہے، اس لئے آنریبل لوک آیُکت صاحب نے پٹیشر محمد یوسف عبداللہ صاحب سے کہا کے میں اس پٹیشن کو تفصیل سے پڑھنا چاہتا ہوں اور اس دوران کارپوریشن کی رپورٹ/ احوال بھی سبمِٹ کرنے کاحکم دیتا ہوں، اس کے بعد اگلی ہئرِنگ کیلئے فروری 2024 مہینے میں تاریخ طے کی گئی ہے۔*
کلیم یوسف عبداللہ
(گرین مالیگاؤں ڈرائیو)
۔🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳