مالیگاؤں: الحمد للّٰہ شہر عزیز مالیگاوں کے خوش عقیده سنی مسلمانوں کیلئے انتہائی مسرت کی بات ہے کہ جانشین حضور تاج الشریعہ قاضی القضاة في الهند *حضور قائد ملت حضرت علامہ مفتی محمد عسجد رضا خان* قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ نے آج بروز جمعہ کو ممبئی کی سرزمین پر شہر عزیز کے معروف عالم دین نائب قاضی اہل سنت *حضرت علامہ مولانا مفتی نعیم رضا مصباحی صاحب* کو سلسلۂ عالیہ قادریہ برکاتیہ رضویہ کی خلافت و اجازت سے نوازا ہے. بریلی شریف سے اس عظیم خلافت کے حصول پر مالیگاؤں کے سنی صحیح عقیدہ مسلمانوں کی جانب سے موصوف کی خدمت میں تہنیت و تبریک کی سوغاتیں پیش کی جاتی ہیں. اللّٰه ربّ العزّت کی بارگاه میں دعا ہے کہ مولیٰ تعالٰی اپنے حبیب صلی اللّٰه تعالیٰ علیہ وسلم کے صدقے و طفیل موصوف سے دین و سنیت اور مسلک اعلیٰحضرت کی خوب خدمات لے ان کے علم و فضل میں خوب برکتیں عطا فرمائے. آمین یارب العالمین بجاه سید المرسلين صلی اللّٰه علیہ وسلم
*حضور بابر ملت حضرت علامہ سید بابر علی قادری رضوی صاحب قبلہ رکن جماعت رضائے مصطفی اورنگ اباد*
*اسیر حضور تاج الشریعہ محمد عمران رضوی فدائے حضور تاج الشریعہ محمد اسلم رضوی حافظ جاوید رضوی حافظ شاہد امجدی محمد مصطفی رضا رفیق رضوی*