مہاراشٹر میں اقلیتوں کے مسائل کے سد باب کے لئے ان کے حقوقِ و تحفظ کے لئے بے لوث طرز پر متحرک رہنے والے عوامی رہنما سلیم سارنگ جو ان دنوں مسلمانوں کو پانچ فی صد ریزرویشن کو لیکر مسلسل و شدید مطالبہ کررہے ہیں مہاراشٹر کے اقلیتی شہروں کا دورہ کرکے وہاں کے مقامی افراد کو متحد کررہے ہیں ریاست کے بھیونڈی مالیگاؤں دھولیہ جلگاؤں اورنگ آباد پونہ راۓ گڑھ نوی ممبئی اور بیشتر شہروں میں ان کے وسیع مراسم ہیں اس مقبولیت اور اقلیتی فلاح و بہبود کی کارکردگی لگن کو دیکھتے ہوۓ اجیت دادا پوار نے ان کو خود طلب کرکے مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس پارٹی اجیت دادا گٹ کی نائب صدارت کی ذمہ داری دی اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے مسائل سے آگہی لیتے ہوۓ انہیں حل کر مسلمانوں کی سماجی ترقی کے لئے خصوصی کوشش کا ارادہ ظاہر کیا اس موقع پر سلیم سارنگبکو دائرہ عمل وسیع کرنے اور پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کی امید ظاہر کی سلیم سارنگ اجیت دادا پوار اور دیگر اعلیٰ لیڈران سے بے تکلف رابطہ رکھتے ہیں آل انڈیا علماء بورڈ کے اہم ذمہدار وعدہ دار بھی ہیں کئی سماجی تنظیموں سے جڑے ہیں اس تقرری پر احباب کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے وہیں پارٹی ذمہ داران کے لئے سلیم سارنگ نے اظہار تشکر پیش کیا اور فرائض کو بخوبی نبھانے کا عزم ظاہر کیا
سلیم سارنگ بناۓ گئے راشٹروادی کانگریس پارٹی اجیت دادا گٹ کے ریاستی نائب صدر
دسمبر 28, 2023