شہر کے نوجوانوں سے اپیل
دسمبر 20, 2023
گزشتہ کچھ دنوں سے جو معاملات شہر میں یوٹیوب،فیس بک اور واٹس ایپ وغیرہ پر علماے کرام سے متعلق غلط بیان بازی کے حوالے سے جاری تھے جس سے شہر میں امن و امان خراب ہونے کا اندیشہ تھا۔اس بات کو لے کر مالیگاوں پولیس انتظامیہ کی جانب سے سنی دعوت اسلامی کے ذمہ داران کو بلایا گیا اور پولیس کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ عوام واٹس ایپ،فیس بک اور سوشل میڈیا پر بحث و مباحثہ نہ کریں اور کسی بھی طرح کی قابل اعتراض پوسٹ وغیرہ نہ چلائیں جس سے شہر کا امن خراب ہو اس لیے عوام شہر کا امن و امان برقرار رکھیں۔ *منجانب:سنّی دعوت اسلامی*