ایک بزرگ کا واقعہ سیدنا امام محمد غزائی احیاء العلوم میں نقل کرتے ہیں، وہ بزرگ فرماتے ہیں کہ میں نے تیس سال تک پہلی صف میں نماز پڑھی، تیس سال کے بعد ایک ایسا موقع آیا کہ مجھے پہلی صف میں جگہ نہیں ملی بل کہ دوسری صف میں جگہ ملی ، اس طرح مجھے لوگوں کے سامنے بڑی شرمندگی ہوئی کہ لوگ کیا کہیں گے کہ یہ ہمیشہ پہلی صف میں نظر آتا ہے آج یہ پیچھے کیوں رہ گیا ہے۔ بس میرا ضمیر جاگ اٹھا اور میں سمجھ گیا کہ یہ سب شیطان کا دھوکا تھا کہ میں تیس سال سے جو پہلی صف میں نماز پڑھتا تھا، یہ میری ریا کارا نہ نماز تھی ورنہ آج دوسری صف میں مجھے لوگوں سے شرم نہ آتی ، لوگوں سے شرم آنا اس بات کی دلیل بنائی کہ میں تیس سال سے لوگوں کو دکھانے کے لیے نماز پڑھ رہا تھا تو ان بزرگوں نے اپنی تیس سال کی نمازیں قضا کیں ۔ یہ کتنی زبر دست مدنی سوچ ہے
اخلاص کا واقعہ
دسمبر 31, 2023