آج بروز منگل مورخہ چھبیس دسمبر صبح سات بجے صدر جمعیتہ علماء مدنی روڈ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی زیر نگرانی جمعیت طبی امداد کمیٹی کے کنوینر سہیل ماسٹر کی موجودگی میں بذریعہ نو وینگر ایک سو چھبیس مریضوں کو ایس ایم بی ٹی ہاسپٹل روانہ کیا گیا ۔ اس قافلے کی خصوصیت یہ تھی کہ آمدورفت کا کرایہ بھی ایس ایم بی ٹی ہاسپٹل کے ذمہ تھا ۔ قبل از روانگی صدر جمعیتہ علماء حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے مریضوں کی شفاء یابی کے لئے رقت آمیز دعا کی اور مختصر خطاب کے ذریعہ چند ہدایات دی جو مریضوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہوگی ۔ مریضوں کے قافلے میں بچے بوڑھے جوان اور خواتین شامل تھیں ۔ جمعیتہ علماء مدنی روڈ کی اس عظیم خدمات سے متاثر مریضوں نے جذباتی ہو کر دعاؤں سے نوازا ۔ ان شاء اللہ یہ سلسلہ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی سرپرستی میں آئندہ بھی جاری رہے گا ۔ اس موقع پر حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی، مفتی عبدالمالک،محمد احمد، عیدی امین ،فقیر محمد پکارے والے،سہیل ماسٹر،عتیق سر پاٹودہ،تحسین اشرف، فیاض افسر،سلمان مدینہ،عبیدالرحمن،ذیشان ٹیلر، نتن واگھ چورے، صاحبان،و دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔
نو وینگر مریضوں کا تیسواں واں قافلہ ایس ایم بی ٹی ہاسپٹل روانہ جمیعت علماء کی کارآمد کوشش
دسمبر 26, 2023