ذٰلک فضل اللہ یوتیہ من یشا ٕ
قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا مقدس کلام ھے جو سرکار دو عالم ﷺ کا سب سے بڑا معجزہ ھے قرآن کریم کی بے شمار خصوصیات میں سے ایک بڑی خصوصیت یہ بھی ھے کہ اللہ تعالیٰ نے حفاظت کا ذمہ خود لیا ھے یہی وجہ ھے کہ چودہ صدیاں گذرنے کے باوجود آج تک قرآن کریم میں ایک حرف یا ایک نقطہ کی بھی تبدیلی نھی کی جاسکی اوریہ اپنی اصلی حالت میں آج بھی پوری دنیا میں موجود ھے ۔اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک کے تحفظ کا جن چیزوں کو ذریعہ بنایا ھے ان میں ایک چیز حفّاظ کرام کے سینے ہیں ان ہی حفاظ کرام میں مدرسہ معہد ملت کے شعبہ حفظ کے متعلم خوشنصیب وذہین طالبعلم عبداللطیف ابن شیخ وسیم ساکن پوار واڑی نے صرف اور صرف 96 دنوں میں قرآن کریم حفظ اپنے سینے میں بسا لیا ھے اس عظیم الشان کارنامہ کی انجام دہی میں یقینًا انکے استاذ محترم مفتی حامد حسین ملی صاحب اور انکے والدین کی بھی اہم کاوشیں شامل رہی ھونگی اس عظیم الشان کامیابی پر مجلس ابنا ٕ قدیم کی جانب سے عنقریب اعزاز واکرام کیا جاۓ گا ان شاء اللہ
مجلس ابنا ٕ قدیم مدرسہ اسلامیہ کی جانب سے حافظ عبداللطیف اور انکے استاذ اور مدرسے کے مھتمم وذمہ داران کو بہت بہت نیک خواہشات پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں اللہ تعالٰی حافظ صاحب کو نظربد سے حفاظت فرماۓ آمین
نیک خواہشات