مالیگاؤں : آج بروز سنیچر شہر کی گنجان بستی عائشہ نگر میں آتشزدگی کا دل سوز واقع رونما ہوا اس آگ کی وجہ سے ساکنان کا مالی نقصان ہواـ جس کے پیش نظر آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کی ایما پر ذمّہ داران سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کا ایک وفد متاثرہ علاقے میں حاضر ہوا اور متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے پوری تفصیلات حاصل کی حضرت مولانا حافظ غفران اشرفی صاحب نے محلہ کے ذمّہ داران سے گذارش کی کہ آپ حضرات متاثرین سے آگ کی وجہ سے ہونے والے نقصان کی معلومات لیکر سنی دعوت اسلامی کے ذمّہ داران کو اطلاع دیں ان شاء اللّہ ہم ان کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیار رہینگےـ ہمارے قائد حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب اپنے تبلیغی سفر پر بیرون ریاست تشریف لے گئے ہیں جسکے لئے حضرت کے حکم پر ہم اراکین سنی دعوت اسلامی یہاں حاضر آئیں ہیں اسی طرح متاثرین کو صبر و شکر کی تلقین کی گئی اس موقع پر حضرت مفتی محمد رضا مرکزی صاحب نے دعا فرمائی اس وفد میں اراکین سنی دعوت اسلامی کے علاوہ ، محمد جمیل رضوی، قاری نور محمد رضوی، محمد نعیم نوری،قاری عبد السلام قادری،مفتی رضوان نجمی ،مفتی امتیاز نجمی،حافظ اسرائیل اشرفی، حافظ مظفر نوری، صاحبان موجود تھےـ
رپورٹ : سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں(میڈیا ٹیم)