شہر کی معروف ایڈوکیٹ عرفانہ ہمدانی کی والدہ کے انتقال پر کل جماعتی تنظیم نے آج ان کے مکان انجمن چوک پر پہونچ کر گہرے رنج کا اظہار کیا نیز مرحومہ کی خوبیوں کا اعتراف کیا تعزیتی کلمات میں مدرسہ بیت العلوم کے شیخ الحدیث مولانا سراج قاسمی نے بتایا کہ انسان کا دنیا کو جب تک نفع پہونچتا وہ باقی رہتا ہے ساتھ ہی ساتھ اس بات کا احساس بھی ظاہر کیا کہ مرحومہ کی کہیں نہ کہیں بیٹی ایڈووکیٹ عرفانہ ہمدانی کو تعاون ہی رہا ہوگا جس کی بنیاد پر ایڈووکیٹ ہمدانی نے مالیگاؤں بم بلاسٹ میں کل جماعتی تنظیم و جمیعت العلما کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں یقیناً ہمدانی خانوادہ تعریف کے لائق ہے کہ ان کی خانوادے کی ایک بیٹی قوم و ملت کے لئے وقت دے رہی ہیں جو شہر کے لئے ایک فخر کی بات ہے اخیر میں قاری طفیل نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت فرمائی جبکہ ڈاکٹر اخلاق احمد انصاری، اکبر سیٹھ اشرفی، شکیل حنیف سر و نواسۂ ازہری محمد صابر سیلسمین وغیرہ نے تعزیتی نشست میں حاضر رہ کر گہرے دکھ کا اظہار کیا
ایڈوکیٹ عرفانہ ہمدانی کی والدہ کا انتقال کل جماعتی تنظیم کا اظہارِ تعزیت
دسمبر 02, 2023