دارالعلم انگلش میڈیم اسکول کی تینوں برانچیس اور ہوپ اسکول فار اسپیشل نیڈس کے طلبہ کے لیے فری "میڈیکل و ہیلتھ چیک اپ کیمپ" کا انعقاد مورخہ 24 دسمبر بروز اتوار کو دارالعلم کیمپس (واقع درے گاؤں) میں کیا گیا۔ صبح 12 بجے کیمپ کا آغاز ام ماریہ اعجاز (4th std) کی تلاوت و ترجمہ سے ہوا۔ نعتِ رسول ﷺ کا نذرانہ شافع متین (5th std) نے پیش کیا۔ کیمپ کے مقاصد اور استقبالیہ کلمات اسکول کی پرنسپل افراح ناز میم نے پیش کیے۔ کیمپ میں مدعو ڈاکٹرس کا تعارف مصطفی برکتی سر (اسکول کوآرڈینیٹر) نے پیش کیا۔ اسکول کے چیئرمین حذیفہ ہدائی سر نے گل پیشی کے ذریعے تمام ڈاکٹرس کا استقبال کیا۔ اس موقع پر اسکول کی جانب سے شائع کیلنڈر 2024 کا اجراء ڈاکٹر احتشام دانش صاحب (معروف دانتوں کے ڈاکٹر) کے ہاتھوں سے کیا گیا۔ اس کیمپ میں ماہر امراضِ اطفال ڈاکٹر جاوید احمد اور ڈاکٹر آفرین دانتوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر احتشام دانش، ڈاکٹر عمیر دانش، ڈاکٹر شاہد پرویز، ڈاکٹر حمزہ میمن اور ڈاکٹر سرفراز صاحبان اسی طرح آنکھوں کے چیک اپ کے لیے انصاری سمیر سر اور فیروز سر اور خون کے چیک اپ کے لیے ساجد افضال سر اور عبداللہ سر نے اپنی خدمات پیش کی۔ کیمپ کے اختتام پر دارالعلم کے ننھے منے طلبہ کے لیے بلامعاوضہ اپنی گراں قدر خدمات دینے پر تمام ڈاکٹرس کی خدمت میں مومنٹو پیش کرکے ان کی پذیرائی چیرمین سر کے ہاتھوں کی گئی۔ اظہارِ تشکر میڈیکل کیمپ کے کوآرڈینیٹر حارث سر نے پیش کیا۔ تنیوں برانچیس کے انچارجیس صبا قاضی میم، ثناء میم اور عائشہ میم کی زیر نگرانی جملہ ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف نے کیمپ کی کامیابی کے لیے شروع سے اخیر تک زبردست محنت کی۔ نظامت کے فرائض منزہ میم نے بحسن و خوبی ادا کیے۔ تمام ہی بچوں کو فری میڈیسین اور اسکول کیلنڈر تحفتاً پیش کیا گیا۔ سرپرستان حضرات و خواتین کے غیر معمولی تعاون سے کیمپ زبردست کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
دارالعلم انگلش میڈیم اسکول میں "ہیلتھ چیک کیمپ" کامیابی سے ہمکنار
دسمبر 27, 2023