مالیگاؤں (پریس ریلیز) دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں اپنے قیام سے لیکر اب تک مسلسل شہر مالیگاؤں کے تمام ہی معذوروں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے سوسائٹی اپنے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ مومن مجیب صاحب کی سرپرستی میں مسلسل پرائم منسٹر اوف انڈیا کی آفس سے رابطے میں ہے جس کا یہ نتیجہ رہا کہ آج ہم دھرنے پر بیٹھتے ہی ہمارے تمام ہی مطالبات کو منظوری دے دی گئی ہے
٣دسمبر عالمی یومِ معذور کے موقع پر دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان تاریخی ریلی اور سول ہاسپٹل کے پاس دھرنا آندولن کا پروگرام منعقد کیاگیا
معذوروں کی ریلی دیویانگ سوسائٹی کی رابطہ آفس مرزا غالب روڈ سے نکل کر شہر کی اہم شاہراہوں سے ہوتی ہوئی سول ہاسپٹل پہونچی جہاں ہم نے اپنے مطالبات پیش کیے
مطالبات تو منظور کرلئے گئے لیکن ہم لوگوں نے سول ہاسپٹل کے ذمہ داران کو اس بات کا بھی پابند کیاہے کہ اگر ہمارے مطالبات پر عمل آوری نہیں ہوتی ہے تو اگلے مہینے ٢٦جنوری کو اسی جگہ پر ہم بھوک ہڑتال کریں گے اس بات کی تائید و حمایت دھرنے میں موجود تمام معذوروں کی جانب سے کی گئی
سول ہاسپٹل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جناب لکشمن چوہان صاحب نے اپنی جانب سے ایک لیٹر دیا ہے اور یقین دہانی کروائی ہے کہ آپ کے مطالبات پر پوری طرح سے عمل کیاجاےگا۔