حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کی گنتی جاری ہے۔ ابتدائی رجحانات میں کانگریس تلنگانہ میں آگے ہے۔ ان رجحانات سے حوصلہ پا کر کانگریس کارکنوں نے جشن منانا شروع کر دیا ہے۔ کانگریس کیڈر نے حیدرآباد میں پارٹی کے ریاستی یونٹ کے دفتر کے باہر پٹاخے پھوڑے۔
دریں اثنا، حیدرآباد میں واقع اس کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں جشن کا ماحول دیکھا گیا پارٹی کے لیڈروں، کارکنوں، محبان کانگریس کی بڑی تعداد انتخابی نتائج کے ساتھ ہی جمع ہو گئی جنہوں نے بڑے پیمانہ پر جشن منایا، پٹاخے چھوڑے اور رقص کرتے ہوئے ایک دوسرے کو جیت کی مبارکباد پیش کی۔