مالیگاؤں
8149357257
ہم اور آپ متعدد بار اس بات کا مشاہدہ کئے ہونگے کہ کھیت کھلیانوں میں کام کرنے والے مزدور ( بشمول عورتیں ) اتنی محنت کرکے باجرے کی روٹی اور چٹنی کھارہے ہوتے ہیں اور پھر بھی صحت مند نظر آتے ہیں
ہم اور آپ یہ سمجھتے ہیں کہ باجرہ اور جوار معمولی غذائیت رکھنے والی غذاء ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے ۔
آئیے آج ہم آپ کو انکی غذائیت کے متعلق کچھ معلومات مہیا کریں ۔
باجرہ اور جوار میں niacin کی کافی مقدار ہوتی ہے ۔niacin جسم میں موجود تقریبا چار سو خامروں کے reactions میں معاون ہوتا ہے ۔
باجرہ اور جوار میں گیہوں کی بہ نسبت زائد مقدار میں فائبر موجود ہوتے ہیں ۔جو کہ آپ کی آنتوں کے افعال کو درست رکھتا ہے اور آپکے براز ( پاخانہ ) کو معمول کے مطابق رکھنے میں معاونت کرتا ہے جس سے آنتوں کے متعدد بیماریوں سے انسانی جسم ۔محفوظ رہتا ہے خصوصا آنتوں کے کینسر سے بچاتا ہے ۔
جوار اور باجرہ میں کافی مقدار میں probiotics ہوتے ہیں جو کہ آپکی آنتوں میں موجود اچھے بیکٹیریا(lactobacillus ) کی نشو و نماء کے لئے مفید ہوتا ہے ۔اس سے آپکا ہاضمہ درست رہتا ہے ۔
باجرہ اور جوار کا روزانہ استعمال آپکے خون میں بڑھے ہوئے کولیسٹرول اور triglycerides کو کم کرتا ہے ۔ یہ بڑھے ہوئے کولیسٹرول اور triglycerides دل کی بیماریوں خصوصا ہار اٹیک کی سب سے اہم وجہ ہوتے ہیں ۔
باجرہ اور جوار میں موجود پوٹاشیم آپکے گردوں دل اور دماغ کے افعال کو درست رکھتا ہے ۔
چونکہ اس میں کافی مقدار میں غذائی فائبر dietary fibers ہوتے ہیں اس لئے معدے میں دیر تک موجود رہتا ہے اور اسے کھانے کے کافی دیر تک آپکو بھوک کا احساس نہیں ہوتا اسطرح ایسے افراد جو زیادہ کھاتے ہیں اور جنھیں بار بار بھوک لگتی ہے انھیں چاہئیے کہ وہ اپنی غذاء میں باجرہ اور جوار کو شامل کرلیں تاکہ انکے بڑھے ہوئے وزن کم ہوسکیں ۔
باجرہ اور جوار میں موجود پروٹین آپکے جسم میں موجود عضلات (گوشت muscles ) کو گلنے سے محفوظ رکھتا ہے ۔
باجرہ اور جوار میں موجود آمائنوایسڈ amino acids آپکے جسم کی طبعی ساخت کو maintain رکھتا ہے ۔ایسے باڈی بلڈر جو ورزش کرتے ہیں لیکن انکے جسم میں وہ size and shape نہیں آپاتا جیسا وہ چاہتے ہیں تو انکو چاہئیے کہ وہ روزانہ جوار اور باجرہ کی روٹی کا استعمال کریں ۔اور اپنے جسم کو سڈول بنائیں
باجرہ اور جوار میں بے شمار اینٹی آکسیڈنٹ anti oxidants ہوتے ہیں جو کہ آپکی قوت مدافعت deffence power یا ایمیونٹی immunity کو مضبوط رکھتا ہے ۔
ایسی دوشیزائیں یا عورتیں جنھیں ماہواری کے ایام میں پیٹ میں درد اینٹھن اور چھبن زیادہ ہوتی ہیں ان کے لئے بھی باجرہ اور جوار کا استعمال سود مند ہے جو کہ اس میں موجود پوٹاشیم کی افادیت کی وجہ سے ہے
باجرہ اور جوار میں کافی مقدار میں منرلس، سوڈیم، پوٹاشیم اور کیلشیم، فاسفورس اور آئرن موجود ہوتے ہیں یہ تمام انسانی جسم کی صحت کی بقاء کے لئے بے حد ضروری ہوا کرتے ہیں
*نوٹ۔*
*روزانہ سو گرام سے زیادہ استعمال مضر اثرات مرتب کرسکتا ہے ۔*
Nutritional values
ایک کپ جوار یا باجرہ میں
89 kcal calories
6 gms proteins
2 gms fats
36 gms carbohydrates
4 gms fibers
ایک گرام سے بھی کم شکر ہوتی ہے
اٹھائیس فیصد میگنیشیم
چودہ فیصد curcumin
8.5 mg ellagic acid
87.2 mg catechins