بنکروں،مزدوروں،پھیری کرنے والے،یومیہ اجرت پر کام کرنے والےاور شہریان مالیگاؤں کی واحد کوآپریٹیو جنتا بینک ہے جس نے ریاست مہاراشٹر میں ایسا مقام حاصل کیا جو کسی دوسری بینک کو حاصل نہیں ہے ۔ ماضی میں بھی جنتا بینک تعمیری محاذ کے پرچم تلے بے شمار ایوارڈ حاصل کیا ۔ اسی سلسلے کو دراز رکھتے ہوئے اپنی روز بروز کی محنت و مشقت سے اعلیٰ شناخت بنانے والی جنتا کوآپریٹیو بینک کو ناسک نوراشٹر و نو بھارت سنمان سوہڑا کی جانب سے ناسک کی K.T.H.M کالج کے فنکشن ہال میں مشہور مراٹھی ٹی وی سیریل کی ایکٹریس پرجگتا چتوڑکرکے ہاتھوں بیسٹ کو آپریٹیو بینک کا ایوارڈ تفویض کیا گیا ۔ اس ایوارڈ کیساتھ ہی جنتا کوآپریٹیو بینک ریاست مہاراشٹر کی نشان امتیاز بینک کا درجہ رکھنے والی اولین بینک بن گئی جو بنکروں،مزدوروں،یومیہ اجرت پر کام کرنے والے،پھیری کرنے والےاور شہریان کے لئے ایک باوقار اعزاز ہے ۔ اس پر مسرت موقع پر جنتا بینک چئیرمن محمد لقمان،وائس چئیرمن محمد عارف سر،CEO امتیاز صاحب ، سمیت بورڈ آف ڈائریکٹرس محمد ایوب ، عابد رکشے والے،سہیل ماسٹر،ڈاکٹر اخلاق،اقبال پہلوان ، محمد حنیف سلیمان،حاضر تھے۔
جنتا بینک بنی ریاست مہاراشٹر کی نشان امتیاز،پھر ملا بیسٹ کو آپریٹیو بینک کا ایوارڈ
دسمبر 29, 2023