مالیگاؤں (پریس ریلیز ) آلودگی سے بچاؤ کا قومی دن (نیشنل پولوشن کنٹرول ڈے) ہر سال 2 دسمبر کو منایا جاتا ہے، جس کا بنیادی مقصد عام لوگوں کو آلودگی پر قابو پانے کی ضرورت سے آگاہ کرنا اور انہیں اس سمت میں کوششیں کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ اس مناسبت سے خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول CBSE عبدالمطلب کیمپس میں آلودگی سے بچاؤ کا قومی دن (نیشنل پولوشن کنٹرول ڈے) منایا گیا۔ جہاں رائل یونیورسل اسکول کے طلباء نے نیشنل پولوشن کنٹرول ڈے سے متعلق تقریریں کی اور مختصر ڈراموں کے ذریعے بڑھتی ہوئی آلودگی اور مضر اثرات سے آگاہ کیا۔
آلودگی پر قابو پانے کے دن کی اہمیت کو بتاتے ہوئے اسکول کی معلمہ ایمن پیرزادہ میڈم نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ آلودگی سے بچیں اور اسکول اور اسکے اطراف کے ماحول کو بھی آلودگی سے بچانے کیلئے متعدد اقدامات کرے جس سے اس کی روک تھام کو فروغ دیا جاسکے۔ اس موقع پر پرنسپل سید ظہیر نے کہا کہ آلودگی کو کم کرنے کے لیے فضلہ کے انتظام کے درجہ بندی میں کئی سرگرمیاں کی جا سکتی ہیں جیسے کہ اشیاء کو ری سائیکل کرنا اور دوبارہ استعمال کرنا، آلودگی کی روک تھام کو سب سے زیادہ مؤثر سمجھا جاتا ہے، اور اس لیے سب سے زیادہ مطلوبہ ثابت ہوتا ہے۔ اسکول کے تمام اساتذہ، اسٹاف اور طلباء نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں بھر پور تعاون دیا۔ جبکہ بنیادی طور پر پانچویں، چھٹی اور نویں جماعت کے طلباء کے ساتھ ساتھ ترنم میڈم اور مسیرا میڈم نے اہم کردار ادا کیا۔