بالاپور (ضلع آکولہ)
4 دسمبر 2023،
مقامی راز مائناریٹی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر انتظام قائم کردہ علی پبلک اسکول میں طلباء کو مناسب اور معیاری تعلیم فراہم کروانے کے ساتھ ساتھ بچوں کی صحت پر بھی خصوصی دھیان و توجہ دی جاتی ہے - اسی ضمن میں 4 دسمبر 2023 کو اسکول میں جنرل میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر فیاض حسین، ڈاکٹر شعیب خان اور ڈاکٹر حاشر الدین زاہد نے تمام طلباء کا طبی معائنہ کیا -
اس موقع پر اسکول کے گراؤنڈ میں ایک خصوصی پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل کیمپ میں آئے ہوئے تمام ڈاکٹرس حضرات کا اسکول انتظامیہ کی جانب سے استقبال کیا گیا نیز اسی موقع پر ماہانہ تعریفی پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا اور طلباء و اساتذہ کا اعزاز بھی کیا گیا۔
اسکول کی پرنسپل عنبر کاظم نے اسکول میں جاری مختلف تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کئے -
اس پروگرام میں ادارہ کے صدر توصیف الرحمن سر، ڈاکٹر زبیر ندیم، محمد مزمل بھی نمایاں طور پر موجود رہے۔
مہمانان نے اسکول انتظامیہ اور ٹیچرس کی جانب سے کئے جارہے اقدامات کو قابل ستائش بتایا اور اسکول کے بہترین مستقبل کے لئے دعائیں کی -
نظامت کے فرائض سمیہ تسنیم میڈم نے انجام دئے جبکہ توصیف سر نے مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔