متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی
سماج وادی پاٹی کی جانب سے شان ہند نہال احمد کی قیادت میں آج ایک وفد نے عاںٔشہ نگر نوری ہال ناصر کرانہ کے پاس آتشزدگی سے متاثرہ بستی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے حادثے کے بعد متاثرہ مکینوں کو ہورہی پریشانیوں کو دریافت کیا۔
اس تعلق سے سماجوادی پارٹی یووا جن سبھا کے جنرل سیکریٹری مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ انھیں جیسے ہی اس حادثے کی اطلاع ملی انھوں نے فوری طور فائر بریگیڈ عملہ کو فون کرکے یہاں بلایا اور آگ پر قابو پانے تک وہ جائے واقعہ پر ہی رہے۔
انھوں نے کہا کہ وفد نے متاثر مکینوں کے نقصانات کا جائزہ لیا اور فی الحال انھیں ابھی کن چیزوں کی ضرورت ہے اس تعلق سے تفصیلات حاصل کیں۔
جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کئی لوگوں کے سرکاری دستاویزات سمیت اکثر ساز و سامان خاکستر ہوچکے ہیں حتی کی کئی گھروں میں شادی کی تیاریاں کی جارہی تھیں اس حادثے کے سبب ان کے کپڑے، برتن زیورات وغیرہ سب نذر آتش ہوگئے ہیں۔
مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے مقامی لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کا اعلان کیا خاص طور سے اس ٹھٹھرتی سردی کے ایام میں لگنے والی تمام بنیادی ضروریات پورا کرنے کا وعدہ کیا۔
حالانکہ مقامی لوگوں کی جانب سے آگ متاثرین کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو آگ متاثرین کی ضروریات کی تکمیل کی کوشش کررہی ہے۔ اس تعلق سے سماجوادی پارٹی کمیٹی کے ذریعہ آگ متاثرین کو جن چیزوں کی بھی ضرورت درپیش ہوگی اسے فوری طور پر فراہم کرنے کی کوشش کرے گی ۔
مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے کے سبب جن لوگوں کے بھی سرکاری دستاویزات جلے ہیں ان کے نئے دستاویزات سماجوای پارٹی آفس سے تیار کرکے دیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں آگ متاثرہ بستی کے اسکولی طلبأ کی کتابیں بیاضیں اور دیگر لوازمات کا بھی انتظام سماج وادی پارٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔