مالیگاؤں :- ہر سال کے آخری دن اکتیس دسمبر کو جسے آزاد خیال نیو جنریشن با ضابطہ تہوار کے طور پر تھرٹی فرسٹ نائٹ کے نام سے مناتی ہے نئے سال کے استقبال کے نام پر نہ جانے کیسی کیسی خرافات کو انجام دیا جاتا ہے 31 دسمبر 2023 بروز اتوار کے روز رات بارہ بجے ہپّی نیو ائیر کو سلیبریٹ کیا جائے گا جو نوجوان نسل کے لئے بہت اہم ہوتا ہے گزشتہ سالوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ اس سال بھی بہت ذیادہ زیادہ دھوم دھام سے منایا جائے گا جو قابل افسوس و غور و خوض کا مقام ہے سب سے پہلے زہن نشیں رہے کہ مذہب اسلام میں اس طرح کی منعقد ہونے والی محفلوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے جہاں نوجوان لڑکے لڑکیاں عریانیت فحاشیت زدہ ماحول میں شراب نوشی، باہم رقص کے علاوہ نہیں معلوم کیا کیا خرافات کرتے ہیں ہم صدر و اراکین اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن( مالیگاؤں) مسلمانوں سے بالخصوص عفت مآب مسلم بہنوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس بری لعنت کا شکار نہ ہوں نوجوانی اور شباب کی عمر میں دوست کے کہنے یا نفس کے بہکاوے میں آکر تھرٹی فرسٹ نائٹ کی خرافات کو منانے سے بچیں.*
*والدین کی بڑی ذمہ داری ہے کہ اس رات خاص طور پر اپنے بچوں پر نظر رکھیں انھیں پہلے سے متنبہ کریں ایسے کسی پروگرام یا محفل میں نہ جانے دیں جو نئے سال کے جشن منانے کے لئے منعقد کی جاتی ہے اگر وہ جھوٹ دروگ گوئی سے کام لیں کہیں ضرورت بتاکر جانا چاہیں تو آپ بھی ساتھ میں جائیں لڑکیوں پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ کئی سالوں سے شہر مالیگاؤں میں مسلم برقعہ پوش لڑکیاں بھی تھرٹی فرسٹ نائٹ منانے بڑی تعداد میں پہنچتی ہیں.*
*خدارا آج پوری دنیا اور بالخصوص ہندوستان اور شہر مالیگاؤں کے حالات ہمیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کررہے ہیں خداوند قدوس کی طرف سے آزمائش کے ان لمحوں میں ہم کیوں ہوش کے ناخن نہیں لیتے ہمارے دلوں سے خوف الہی کیوں رخصت ہوتا جارہا ہے ایسے وقت میں ہم رب کریم کی طرف پلٹیں اللّٰهُ جل شانہ و رسول اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین پر عمل کریں ان کی خوشنودی کو حاصل کرنے کی کوشش کریں تھرٹی فرسٹ نائٹ کی خرافات سے خود بھی بچیں اپنے گھر والوں اور دوست کو بھی بچائیں.................