مالیگاؤں 15 جنوری : پینشن، گریجویٹی، مان دھن میں اضافہ، نیا موبائیل، آنگن واڑی کرایہ میں اضافہ، جیسے مطالبات منوانے کیلئے 4 دسمبر سے ریاست گیر سطح پر 2 لاکھ 10 ہزار آنگن واڑی سیویکا اور مددتنیس احتجاج (ہڑتال) کررہی ہے. ہڑتال کا آج 43 واں دن ہے، جب تک مطالبات مکمل منظور نہیں ہوتے تب تک احتجاج جاری رہے گا. ماضی میں ساتھی نہال احمد صاحب کے زمانے میں 2004 میں ایک مہینہ احتجاج چلا تھا جو کہ اُس وقت ریکارڈ قائم کیا. آج کا جاری احتجاج مہاراشٹر کی تاریخ میں سب سے لمبا اور بڑا احتجاج ہوتا جا رہا ہے، مہاراشٹر کے الگ الگ شہر و گاؤں میں احتجاج کررہی 5 آنگن واڑی سیویکا اور مددتنیس نے اپنی جان دے دی. ریاستی سرکار اس احتجاج کو توڑنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرہی ہے، گذشتہ کئی دنوں سے آنگن واڑی سیویکا اور مددتنیس کو آنگن واڑی کھولنے پر دباؤ ڈالا جارہا ہے اور کئی جگہ نوکری ختم ہونے کی نوٹس بھی دی گئی.
مالیگاؤں شہر میں نئی مددتنیس کو جن کی تعداد 80 کے قریب ہے اِن نئی مددتنیس پر دباؤ ڈالنے کیلئے 13 جنوری کو بذریعہ ڈاک نوٹس دیا گیا جس میں کہا گیا کہ 24 گھنٹوں میں نوکری پر حاضر (جوائن) ہوجائے ورنہ حاضر نہ ہونے کی صورت میں آپ کو نوکری سے خارج کردیا جائے گا. نوٹس ملنے کے بعد مالیگاؤں شہر کی تمام خادماؤں میں ہلچل و دہشت کا ماحول بن گیا جس کے بعد یونین کی صدر شان ہند نہال احمد صاحبہ نے سب حوصلہ دیا اور اطمینان دلایا ساتھ ہی اس نوٹس کی مذمت کی اور اعلان کیا کہ 16 جنوری بروز منگل دوپہر 3 بجے کو بال وکاس پرکلپ آفس جا کر نوٹس جلایا جائے گا.
اپنے بیان میں شان ہند صاحبہ نے کہا کہ موجودہ احتجاج 100 فی صد کامیابی کے ساتھ جاری ہے، مالیگاؤں شہر کی خواتین بھی بڑی تعداد میں 15 دسمبر کو ناگپور اور 3 و 4 جنوری کو ممبئی مورچے میں شرکت کی. ناگپور اسمبلی اجلاس کے دوران ہمارے مطالبات میں سے ایک مطالبہ منی آنگن واڑی کو مکمل آنگن واڑی میں تبدیل کرنا، اس مطالبے کو 19 دسمبر کو کیبینیٹ کی میٹنگ میں منظوری ملی جس کا باقاعدہ جی آر 10 جنوری کو جاری ہوا. یہ ہماری پہلی جیت ہے. شان ہند نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ہم یونین کے ریاستی ذمہ داران سے مسلسل رابطے میں ہیں، اُمید ہیکہ جاری ہفتہ میں ہمارے دیگر مطالبات منظور ہوجائے گے. پینشن اور گریجویٹی جو سب سے اہم مطالبہ ہے اس پر یونین کے ذمہ داران نے اپنی تجاویز پیش کی جس میں مَیں نے بھی کچھ تجاویز پیش کی. ہماری تجاویز پر سرکار غور کررہی ہے اور جلد ہی مطالبات منظور ہوگے. میں آنگن واڑی کی تمام سیویکا اور مددتنیس سے گذارش کرتی ہوں کہ اپنی ہڑتال جاری رکھے، ہم جیت کے بہت قریب ہیں، جلد ہی ہماری مانگ پوری ہوگی، مَیں آپ لوگ کے ساتھ ہو. اسی کے ساتھ کسی طرح کی نوٹس، کاروائی سے آپ کو گھبرانا نہیں ہے، گذشتہ روز جو نوٹس آپ لوگ کو ملی نوٹس لے کر بروز منگل 16 جنوری کو بال وکاس آفس پر پہنچے ہم وہاں نوٹس کی ہولی جلا کر حکومت کو یہ پیغام دے گے کے ہم اس دیش کی ناری ہے پھول نہیں چنگاری ہیں، ہم یہ زیادتی برداشت نہیں کرے گے. یاد رہے مالیگاؤں شہر کی تمام اردو مراٹھی نئی پرانی سیویکا مددتنیس منگل کے ہونے والے نوٹس کی ہولی جلاؤ احتجاج میں شرکت کریں. اس طرح کی اطلاع آنگن واڑی کرمچاری سبھا یونین کے سیکریٹری عبدالرحمٰن انصاری نے دی.