دھولیہ
1 جنوری 2024
آمدار فاروق شاہ صاحب کی قیادت میں دھولیہ پاور لوم ڈسٹرکٹ اونرس اشوسی ایشن کے وفد نے مالیگاؤں آوٹر کے آمدار و ریاستی وزیر دادا جی بُھسے سے مالیگاؤں شہر میں ملاقات کی ۔ پاور لوم صنعت کو مختلف درپیش مسائل کے حل کیلئے آمدار فاروق شاہ صاحب کی زیرِ صدارت ، پاور لوم اسٹڈی سینٹر کے نو منتخب صدر و ریاستی وزیر داداجی بھُسے کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ہوا ۔ میٹنگ میں موجود دھولیہ پاور ایسوسی ایشن کے ممبران نے دادا جی بُھسے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے اپنے مختلف مسائل پیش کئے اور ساتھ ہی تحریری درپیش مسائل نامہ بھی پیش کیا ۔ اس موقع پر وزیر دادا جی بُھسے نے یقین دلایا کہ دھولیہ مالیگاؤں سے میرا کافی گہرا تعلق رہا ہے ۔ میں جانتا ہوں کہ لاکھوں مزدور پاور لوم صنعت سے روزگار حاصل کرتے ہیں ۔ ان کی محنت و مشقتوں کو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہوا محسوس کیا ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ دھولیہ شہر کے نوجوان آمدار فاروق شاہ صاحب نے دونوں شہروں کے مسائل کو پیش کر کے میرے کام کو اور بھی اچھے ڈھنگ سے کرنے کا احساس دلایا ۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے مسائل حکومت مہاراشٹر سے جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کروں گا ۔ اس میٹنگ میں آمدار فاروق شاہ صاحب کے ہمراہ حاجی عرفان سیٹھ پوپٹ والے ، افتخار احمد منا سیٹھ ، غفران سیٹھ پوپٹ والے ، یحییٰ ماسٹر ، ہارون حسین حاجی سیٹھ ، نٹار احمد چھوٹیا سیٹھ ، مشتاق آندھی سیٹھ ، نٹار احمد محمد رضا ، الطاف حاجی ، حاجی سلیم سیٹھ ، مختار بلڈر ، الیاس عبدالصمد سر ، حلیم شمس الدین و دیگر افراد موجود تھے ۔
*✒️ حلیم شمس الدین انصاری*
ایم آئی ایم ضلع صدر
میڈیا سیل