مالیگاؤں( پریس ریلیز )بروزبدھ مورخہ ۳؍جنوری ۲۰۲۴ ءکو عبداللہ نگر و اجتماع نگر کے حفاظ کرام کی ایک میٹنگ مسجد حاجی الیاس اجتماع نگر میں منعقد کی گئی جس میں دونوں محلوں کے حفاظ کرام کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔ ساتھ ہی اہلیان محلہ و بزرگ حضرات نے بھی اس میٹنگ میں حصہ لیااور اپنی آراء سے مستفیض فرمایا۔ اس میٹنگ میں نئے حفاظ کرام کو مختلف جگہوں پر تراویح میں قرآن کریم سنانے کے متعلق گفت و شنید کی گئی ۔ نیز دَور کرنے والے طلبہ کیلئے بھی غور وخوض کرکے عشاء بعد کاوقت متعین کیاگیا۔ اس دَور کی کلاس میں حافظ نفیس احمد وحافظ نورالامین صاحبان کا تقرر ہوا ۔ نیز کون کون سے مقامات پر تراویح ہوگی اور کتنے حفاظ کا انتظام کیاجائے اس تعلق سے رائے مشورہ کیاگیا۔اور آئندہ کے لیے میٹنگ ملتوی کردی گئی ۔عنقریب اخبارات کے ذریعے آئندہ ہونے والی میٹنگ کے تعلق سے خبر دے د ی جائے گی اس موقع پر مولانا احمد بن عبدالعزیز نے حفاظ کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ عشاءبعد مسجد حاجی الیاس میں دَور کی کلاس میں شرکت فرماکر اپنے حفظ کو مزید پختہ کریں ۔ اور جہاں کہیں جس مقام پر تراویح کا نظم ہوگا وہاں ان حفاظ کو تراویح میں قرآن کریم سنانے کا موقع فراہم کیاجائے گا۔
عبداللہ نگر واجتماع نگر کے حفاظ کرام کی پہلی میٹنگ کامیابی سے ہمکنار
جنوری 10, 2024