اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں جاری سالانہ ثقافتی تقاریب کی ایک اہم کڑی لطیفہ گوئی و ہزل خوانی کی پرلطف تقریب کا انعقاد 5 جنوری 2024 کو نائب صدر انجمن ترقی تعلیم و چیئرمن کلچرل کمیٹی جمیل احمد کرانتی صاحب کی صدارت میں ہوا۔ صدر تقریب نے اس موقع پر ہماری زندگی میں مزاح کی اہمیت پر سیرحاصل گفتگو کی اور اپنے شگفتہ جملوں سے محفل کو لالہ زار بنادیا۔ پروگرام کا آغاز میمونہ میڈم کی قرات سے ہوا۔ تحریک و تائید صدارت وحیدہ میڈم نے پیش کی۔ اسٹنٹ ہیڈماسٹر عبدالرشید پنجاری نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ صدر تقریب جمیل احمد کرانتی صاحب کے ساتھ رکن انجمن سراج احمد سیٹھ صاحب اور آفس بیئررس عبدالرشید پنجاری سر ۔ محمد امین سر ۔ احمد مجتبی سر اور محی الدین سر رونق اسٹیج رہے۔ ندا میڈم نے پروگرام کی غرض و غایت بیان کی اور مہمانان کا تعارف پیش کیا۔ لطیفہ گوئی کی شرائط القمہ میڈم اور ہزل خوانی کی شرائط ثمرین مشتاق میڈم نے بیان کیں۔ پنجم اور ششم کے طلبہ کے درمیان لطیفہ گوئی جبکہ ہفتم اور ہشتم کے طلبہ کے درمیان ہزل خوانی کا مقابلہ ہوا۔ دونوں ہی مقابلوں کے جج کے فرائض راشد جمیل سر ۔ ارشد فردوسی سر اور شکیل حنیف سر نے ادا کئے۔ مقابلے کے بعد جمیل احمد کرانتی صاحب نے خطبہ صدارت پیش کیا۔ راشد جمیل سر نے بطور جج تاثرات بیان کئے جبکہ شکیل حنیف سر نے نتائج کا اعلان کیا۔ لطیفہ گوئی میں قریشی عمرین خان رئیس خان (ششم بی ) نے اول تنزیل جاوید شہاب (ششم ای ) نے دوم اور مومن محمد سیف عبدالواحد (پنجم جی ) نے سوم انعام حاصل کیا۔ اسی طرح ہزل خوانی میں مومن عبداللہ افتخار احمد (ہشتم اے ) نے اول محمد احمد (ہشتم ایچ ) نے دوم اور انصاری محمد ساجد (ہفتم سی ) نے سوم انعام حاصل کیا۔ نسیم میڈم کے رسم شکریہ کے بعد تقریب کا اختتام ہوا۔ نظامت کے فرائض فیضانہ میڈم نے بحسن و خوبی ادا کئے۔ اس تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ از اول تا آخر پورا پروگرام معلمات نے بہترین انداز میں چلایا۔ لطیفے اور ہزل کے طلبہ کی تیاری میں انیس حمید سر ۔ سعود سر ۔ اعجاز نذیر سر ۔ شکیل حنیف سر ۔ ارشد فردوسی سر ۔ اسجد سر ۔ نوید یعقوب سر اور التمش سر پیش پیش رہے۔
اے ٹی ٹی میں لطیفہ گوئی اور ہزل خوانی کے مقابلے کا انعقاد
جنوری 15, 2024