گزشتہ دنوں شہر کے نامور ادارے رئیس ہائی اسکول و جونیئر کالج بھیونڈی میں آل مہاراشٹر تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔پورے مہاراشٹر سے 52اسکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا تھا۔ آڈیشن راؤنڈ کے فایئنل مقابلے کے لیے کل 28 ٹیموں کو منتخب کیا گیا۔مقام مسرت ہے کہ مومن گرلز کی ہونہار طالبہ مومن فضہ فاطمہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور بہترین انداز میں اپنی تقریر پیش کی اور حوالہ افزائی کا دوم انعام حاصل کیا۔ مقابلے کی انچارج عالیہ نوشین شببیر احمد تھی۔ موصوفہ نے ہی تقریر کو تحریر کیا تھا۔ اور فضہ فاطمہ کو مقابلے کی تیاری میں رہنمائی فرمائی تھی۔ اس شاندار کامیابی پر انچارج ٹیچر عالیہ نوشین شبیر احمد ،کلاس ٹیچر آصفہ بدرالزماں انصاری ،ہیڈ مسٹریس خالدہ صاحبہ مکمل اسٹاف کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انتظامیہ میں صدر طلہ فقہہ ،سہیل فقیہ،اسکول کی چیئرپرسن صبہا پٹھان صاحبہ اور تمام عہدیداران اراکین کو بھی نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں ۔اللہ سے دعا ہے کہ ادارے کے ساتھ ساتھ تمام امت کے طلبہ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا کرے اور دارین کی نعمتوں سے نوازے آمین
شعبہ نشرو اشاعت
مومن گرلز ہائی اسکول بھیونڈی
الحمدللہ 6 جنوری بروزسنیچر صبح دس بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں انٹر کلاس بیت بازی مقابلے کا انعقاد آنریری سیکریٹری انجمن ترقی تعلیم پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب کی صدارت میں ہوا۔
قاری آصف سر نے تلاوت کلام پاک سے بزم کا آغاز کیا۔اظہر قادری سر نے ان آیات کا ترجمہ و پس منظر بیان کیا۔نوید سر نے تحریک وتائید صدارت پیش کی۔بعدہ ہردلعزیز ہیڈماسٹر انصاری اشفاق صدیق صاحب نے استقبالیہ کلمات میں مہمانان کرام کا خیر مقدم کیا۔نعیم سلیم سر نے تقریب کے اغراض ومقاصد اور مہمانان کا تعارف پیش کیا۔ہیڈماسٹر صاحب کے ہاتھوں مہمانان پروفیسر عبدالمجید صدیقی ،الحاج سراج سیٹھ صاحبان کااستقبال کیا گیا۔اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر عبدالرشید پنجاری سر ،اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر جونئر کالج محمد امین سر ،سپروائزرس عبدالستار سر، احمد مجتبی سر اور محی الدین سر رونق اسٹیج رہے۔شرائط مقابلہ کی خواندگی مبشر سر نے کی۔
نویں سے بارہویں جماعتوں کے منتخب تین تین طلبہ پر مشتمل آٹھ ٹیمیں شریک مقابلہ ہوئیں۔جنھیں اردو کے معروف شعراء کے نام سے منسوب کیا گیا۔ روایتی راؤنڈ ،لفظ راؤنڈ،شعر مکمل راؤنڈ ، شاعر کی تصویر راؤنڈ اور منظر راؤنڈ پر مشتمل یہ دلچسپ مقابلہ مسعود جمال سر ومبشر سر کی اینکرنگ میں اقبال اور ساحر ٹیم کے فائنل تک چلتا رہا ۔اور ساحر ٹیم کی تین پوائنٹ سے فتح پر اختتام کو پہنچا۔فائنل فاتح ومفتوح ٹیموں کو سرٹیفیکٹ اور انعامات سے نوازا گیا۔
خطبہ صدارت میں پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب نے فن شعر گوئی پر سیر حاصل گفتگو فرمائی۔اردو شاعری کی خصوصیات اور مختلف میدانوں میں اردو شاعری کے زبردست اثرات کو بیان کرتے ہوۓ طلبہ کو مفید مشوروں سے نوازا۔انہیں مبارکباد و نیک خواہشات پیش کیں۔اسمعیل شمس سر کے شکریے پر یہ دلچسپ تقریب اختتام کو پہنچی۔ شکیل حنیف سر نے نظامت ،راشد جمیل سر نے جج اور مجیب سر نےاسکوررکےفرائض انجام دیے۔جبکہ طلبہ اورپروگرام کی تیاری میں مسعود جمال سر،راشد جمیل سر، رئیس کریم سر شاہد واحد سر، نعیم سلیم سر مبشر سر پر مشتمل ٹیم نے محنت کی اور پروگرام کو زبردست کامیابی سے ہمکنار کیا۔
*شعبہ نشرواشاعت اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج مالیگاؤں*
ایک پوسٹ نیو ارا اسکول سے
معزز سرپرست حضرات
السلام علیکم
نیوارا انگلش میڈیم اسکول و نیوارا سیمی انگلش اسکول نے ہمیشہ ہی طلبا کو فنی صلاحیتوں کو ابھارنے کے مواقع فراہم کئے ہیں۔ تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے اور آپ سرپرستوں کا اعتماد اپنے بچوں کیلئے بحال رہے۔
ان کی فنی صلاحیتوں کو آپ تک پہنچانے کیلئے اسکول کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور ان کی تعلیمی سرگرمیاں، کھیل کود، دیگر اہم پروگراموں کی ویڈیوز دیکھ کر محظوظ ہوں اور ان کی حوصلہ افزائی ہو۔
اسی طرح مختلف پروگراموں کی تصاویر بھی اسکول کے فیس بُک پیج پر ہیں ۔
فیس بک پیج کو بھی فالو کرلیں تاکہ آپ کے بچوں کے پرفارمنس کی تصاویر بھی آپ کے پاس بچوں کی سنہری یادوں کے ساتھ محفوظ رہیں۔
شکریہ
یوٹیوب لنک
www.youtube.com/@neems6600
فیس بک لنک
www.facebook.com/neems6600
سیمی انگلش اسکول فیس بک پیج لنک
www.facebook.com/nesen6600
عبداللہ نگر واجتماع نگر کے حفاظ کرام کی پہلی میٹنگ کامیابی سے ہمکنار
مالیگاؤں( پریس ریلیز )بروزبدھ مورخہ ۳؍جنوری ۲۰۲۴ ءکو عبداللہ نگر و اجتماع نگر کے حفاظ کرام کی ایک میٹنگ مسجد حاجی الیاس اجتماع نگر میں منعقد کی گئی جس میں دونوں محلوں کے حفاظ کرام کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔ ساتھ ہی اہلیان محلہ و بزرگ حضرات نے بھی اس میٹنگ میں حصہ لیااور اپنی آراء سے مستفیض فرمایا۔ اس میٹنگ میں نئے حفاظ کرام کو مختلف جگہوں پر تراویح میں قرآن کریم سنانے کے متعلق گفت و شنید کی گئی ۔ نیز دَور کرنے والے طلبہ کیلئے بھی غور وخوض کرکے عشاء بعد کاوقت متعین کیاگیا۔ اس دَور کی کلاس میں حافظ نفیس احمد وحافظ نورالامین صاحبان کا تقرر ہوا ۔ نیز کون کون سے مقامات پر تراویح ہوگی اور کتنے حفاظ کا انتظام کیاجائے اس تعلق سے رائے مشورہ کیاگیا۔اور آئندہ کے لیے میٹنگ ملتوی کردی گئی ۔عنقریب اخبارات کے ذریعے آئندہ ہونے والی میٹنگ کے تعلق سے خبر دے د ی جائے گی اس موقع پر مولانا احمد بن عبدالعزیز نے حفاظ کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ عشاءبعد مسجد حاجی الیاس میں دَور کی کلاس میں شرکت فرماکر اپنے حفظ کو مزید پختہ کریں ۔ اور جہاں کہیں جس مقام پر تراویح کا نظم ہوگا وہاں ان حفاظ کو تراویح میں قرآن کریم سنانے کا موقع فراہم کیاجائے گا۔
اجتماعی شادی پروگرام ۲۰۲۴ء
اہلیان ِ شہر کیلئے بڑی مسرت کا مقام ہیکہ گذشتہ کی طرح امسال بھی اجتماعی شادی کاپروگرام مورخہ ۵فروری ۲۰۲۴ء بروز پیر کو حضرت مولانا عبد القیوم قاسمی صاحب (صدر جمعیۃ علماء ،ضلع ناسک) اور مولوی عبد الرحمان ابن مولانا عبد الباری قاسمی صاحب (ناظم جامعہ ثناء العلوم للبنات ) کی سرپرستی میں مستحق اور ضرورت مند لڑکیوں کیلئے منعقد ہوگا ۔ جسمیں صوبۂ گجرات کے جید عالم دین حضرت مولانا قاری احمد علی فلاحی صاحب دامت برکاتہم بھی تشریف لارہے ہیں ۔
لہٰذا مستحق لڑکیوں کے سرپرست حضرات درج ذیل کاغذات جنم داخلہ یا اسکول داخلہ ، آدھار کارڈ ( اور یجنل و زیراکس )
(۴ )عدد فوٹو کےساتھ لڑکیوں کا مدرسہ ” جامعہ ثناء العلوم للبنات“ محلہ داتار نگر ، مولانا اسعد مدنی روڈ (60فٹی روڈ) پر مورخہ ۱۳ جنوری ۲۰۲۴ء بروز سنیچر کو بعد نماز مغرب اپنی بچیوں کے ناموں کا اندراج کرائیں ۔
لڑکی کی عمر 18 سال مکمل ہونا ضروری ہے ۔نکاح کی تعداد ،جگہ اور وقت طے ہونے پر نیز خواہشمند لوگوں کی تحقیق کے بعد آئندہ اُن کو اطلاع دی جائے گی ۔
لہٰذا سرپرست حضرات اس بات کو نوٹ کرلیں ۔عوام الناس سے التماس ہیکہ پروگرام کی بعافیت تکمیل کیلئے دعائے خیر فرمائیں ۔
المعلن:اجتماعی شادی پروگرام کمیٹی۔