پانچ قندیل بازار میں پھل اور سبزی فروشوں کی دوکانوں کو اتیکرمن کے نام پر کارپوریشن کی جانب سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں گزشتہ کل پھل اور سبزی فروشوں نے آمدار فاروق شاہ صاحب سے ملاقات کر کے انکی دوکانوں کیلئے جگہ دستیاب کرنے کی گزارش کی تھی ۔ آمدار صاحب نے کارپوریشن کمشنر اور ضلع کلکٹر سے رابطہ قائم کر سبزی فروشوں کے مسائل کے حل کیلئے گفتگو کر انھیں دوکانوں کیلئے جگہ دستیاب کرنے کی گزارش کی تھی۔آمدار فاروق شاہ صاحب کی گزارش پر آج ضلع کلکٹر کی صدارت میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پھل اور سبزی فروشوں کو جگہ دستیاب کئے جانے پر بحث کے بعد ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو شہر کے مختلف علاقوں کا جائزہ لے کر پھل اور سیزی فروشوں کیلئے جگہ دستیاب کرے گی ۔ اس میٹنگ میں ضلع کلکٹر ابھینو گویل ، آمدار فاروق شاہ ، کارپوریشن کمشنر امیتا دگڑے پاٹل ، نائب پولیس کمشنر ریڈڈی ، پی ڈبلیو ڈی انجینئر اور پھل ، سبزی فروشوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
*حلیـم شمـس الـدین انصـاری*
ایم آئی ایم ضلع صدر